مردان پولیس نے عیدالاضحی کے لئے ضلع بھر میں سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا

مردان پولیس نے عیدالاضحی کے لئے ضلع بھر میں سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا

بخشالی( نمائندہ پاکستان) مردان پولیس نے عیدالاضحی کے لئے ضلع بھر میں سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا،عید الا ضحی کے موقع پر ہوئی فائرنگ اقدام قتل قرار دیا جائے گا،تمام راستوں پر خصوصی ٹیمیں گشت کریں گے داخلی اور خارجی راستوں کی کھڑی نگرانی کی جائے گی ان خیالات کا اظہار ایس ایچ اور تھانہ چورہ مراد خان نے بخشالی پریس کلب میں میڈیا کے نمائندوں سے امن وامان کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈی پی اومردان ڈاکٹر میاں محمد سعید کی خصوصی ہدایات کے تحت عید الاضحی کے موقع پر ضلع بھر کے لئے خصوصی سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے جس کے مطابق ہوائی فائرنگ کو سختی کے ساتھ ممنوع قرار دیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف اقدام قتل کا پرچہ کاٹا جائے گا اس سلسلے میں مقامی پولیس علماء کرام کیساتھ ساتھ منتخب بلدیاتی نمائندوں ،عمائدی علاقہ با الخصوص میڈیا کے ذریعے عوام میں شعور اجاگر کرے گی مزید براں عید کے موقع پر ضلع بھر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کی کھڑی نگرانی کی جائے گی جبکہ تمام رابطہ راستوں پر پولیس کی مختلف ٹیمیں گشت کرتی جائے گی اس سلسلے میں یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ ضلع بھر کے جملہ جرائم پیشہ افراد اور حال ہی میں جیلوں سے رہائی پانے والے عناصر کی بھی کھڑی نگرانی کی جائے گی اور ان کی ہر قسم کی نقل وحرکت کا بغور مشاہدہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ تمام مال مویشی میلہ جات کے اندر اور ارد گرد سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جعلی کرنسی کا استعمال جعل سازی، جیب تراشی اور رہزنی جیسے سنگین واردات سے بچنے کے لئے خصوصی طور پر پولیس فورس کی طرف سے موثر اقداما ت اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ عوام پورے اطمینان اور دل جمعی کے ساتھ عید قربان کی خوشیا منا سیکں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر