ہنگو میں عید الاضحی کے موقع پر امن وامان کی صورتحال کا جائزہ

ہنگو میں عید الاضحی کے موقع پر امن وامان کی صورتحال کا جائزہ

ہنگو ( بیورورپورٹ)عید الاضحی کے موقع پر ہنگو میں امن وامان کی صورت حال کو برقرار رکھنے اور لوگوں کے مسائل معلوم کرنے کے سلسلے میں ڈی پی او ہنگو احسان اللہ خان ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حافظ عطاوالمنٰم ،اے سی محمد یوسف کریم ، تحصیل ناظم عامر غنی اور ڈی ایس پی عمر حیات نے ہنگو بازار کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر دوکانداروں اور عام لوگوں سے مسائل معلوم کیے گئے علاقے کے لوگوں اور دوکانداروں نے صورت حال کو بہتر سمجھا اور پولیس اور انتظامیہ کی تعریف کی بعد میں ریسکیو 15میں ڈی پی او احسان اللہ خان اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے صحافیوں کو عید کے موقع پر ہونے والے انتظامات کے بارے میں بتایا کہ اس بار ہم نے امن وامان کے صورت حال اور دیگر معاملات کو بہتر بنانے کیلئے کافی انتظامات کیے ہیں اور ہنگو کے تمام مساجد اور روٹس پر پولیس کی نفری لگا نے کیلئے انتظامات کیے ہیں اور ہنگو داخل ہونے تمام روستوں پر پولیس ناکہ بندی کردی ہے اور شہر بھر میں سکیورٹی کے انتظامات کو سخت کیے ہیں ۔

 

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...