پبی ،امریکی دھمکیوں کیخلاف مختلف تنظیموں کا احتجاجی جلوس

پبی ،امریکی دھمکیوں کیخلاف مختلف تنظیموں کا احتجاجی جلوس

پبی ( نما ئندہ پاکستان)امریکی صدر پاکستان کو دھمکی آمیز تقریر کے خلاف نوشہرہ میں مختلف تنظیموں کے زیر قیادت سے کچہری چوک تک جلوس۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نوشہرہ شدید نعرہ بازی ٹرمپ کا پتلا بھی جلا دیا گیا۔ تفصیلا ت کے مطابق نوشہرہ میں مختلف تنظیموں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے امریکہ مردہ باد کے نعرے اور بینرز پلے کارڈ اٹھارکھے تھے ۔ مظاہرین نے شوبرا چوک میں جی ٹی روڈ کو بھی کچھ دیر کے لئے بلاک کر دیا ۔ احتجاجی مظاہرین نے کچہری چوک تک جلوس بھی نکالا ۔ اس دوران امریکی صدر کے افغانی پالیسی تک تقریر پر شدید نقطہ چینی کی اور کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے خلاف انتہائی قربانیاں دی ہے ۔ ہمارے سکولوں اور تعلیمی اداروں اور مساجد کو بھی نشانہ بنایا گیا سیکورٹی فورسس اور پولیس کے ہزاروں جوان شہید ہوئے ۔ 75ہزار تک شہری بھی اس جنگ میں شہید ہوئے لیکن ٹرمپ نے اقتدار کے نشے میں جارحانہ تقریر کرکے اپنی اصلیت دکھادی۔ نوشہرہ کے معروف ڈاکٹر مثل خان نے بتایا کہ ہم مسلمان ہیں ، پاکستانی ہیں، دھکیوں سے ڈردنے والے نہیں ۔ لیکن ٹرمپ اور امریکی کو چایئے کہ وہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہماری قربانیاں تسلیم کرلیں پاکستان قوم اپنے افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔

 

مزید : پشاورصفحہ آخر