خیبرپختونخوامیں سال سے پولیو کیس سامنے نہ آنا اہم کامیابی ہے، جان مارک

خیبرپختونخوامیں سال سے پولیو کیس سامنے نہ آنا اہم کامیابی ہے، جان مارک

پشاور(کرائمز رپورٹر) عالمی ادارہ ٹیکنیکل ایڈوئزری گروپ (ٹیگ ) کے چیئرمین جان مارک نے صوبہ خیبرپختونخوامیں پولیوکے خاتمہ کی کامیاب کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایمرجنسی آپریشن سنٹرانسدادپولیو کے لئے اسی جانفشانی سے کام کرتارہاتو صوبہ کوبہت جلدپولیوسے پاک صوبہ کردیاجائیگاان خیالات کااظہارانہوں نے ایمرجنسی آپریشن سنٹرخیبرپختونخوا کے دوراہ کے دوران کیااس مو قع پر ای پی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹرڈاکٹراکرم شاہ ،بی ایم جی ایف کے ٹیکنیکل فوکل پرسن ڈاکٹرامیتازعلی شاہ،ڈبلیوایچ اوکے ڈاکٹرعابدی ،ناصرایڈم اوریونیسف کے نمائندگان نے بھی شرکت کی ای او سی کوآرڈینیٹرمحمد اکبرخان نے انسدادپولیومیں معاونت کرنے والے عالمی ادارہ ٹیکنیکل ایڈوئزری گروپ (ٹیگ ) کے چیرمین اور ان کے ہمراہ آنے والے حکام کوای او سی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھرمیں پولیو وائرس کی موجودگی کی وجوہات اوراس کے خاتمے کے لیے انسداد پولیومہمات کی منصوبہ بندی اورانتظامات سے لے کر عملدرآمد اوران مہمات کوکامیابی تک کے تمام مراحل کو یقینی بناناایمرجنسی آپریشن سنٹرکی ذمہ داریوں میں شامل ہیں جس کے لئے ای او سی معاون اداروں پر مشتمل پرعزم ٹیم کی معاونت سے سرگرم عمل ہے اوریہ امر خوش آئند ہے کہ ان کاوشوں کے نتیجہ میں صوبہ میں پولیو کیسزمیں غیرمعمولی کمی آئی ہے ٹیگ کے چیئرمین جان مارک نے پولیوکے خاتمہ کے لیے ایمرجنسی آپریشن سنٹرکی کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہاکہ اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ ای او سی کے زیراہتمام موثراقدامات کے باعث خیبرپختونخوا میں پولیوکیسزمیں نمایاں کمی آئی ہے اور یہ امر حوصلہ افزا ہے کہ ای او سی کے زیراہتمام انسداد پولیو کی مربوط کوششوں کے نتیجہ میں رواں سال پشاورمیں پولیوکاایک کیس بھی رپورٹ نہیں ہواہے جان مارک نے یاددلایاکہ خیبرپختونخواہ کے مختلف حصوں سے پولیو کاوائرس دارالحکومت پشاورمنتقل ہوتاتھا جس کی وجہ سے یہاں پولیوکے کیسزرپورٹ ہوتے تھے تاہم ایمرجنسی آپریشن سنٹراوراس کے معاون اداروں صوبائی محکمہ صحت ، عالمی ادارہ اطفال (یو نیسیف ) ، ڈبلیو ایچ اواوربی ایم جی ایف کی شبانہ روزکوششوں سے اب پشاورسے وائرس کامکمل خاتمہ عنقریب یقینی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...