جندول میں عید الاضحی کے موقع پر مہنگائی کیخلاف انتظامیہ متحرک

جندول میں عید الاضحی کے موقع پر مہنگائی کیخلاف انتظامیہ متحرک

جندول(نمائندہ پاکستان) عید الاضحی کی پیش نظر بے قابوں مہنگائی کے خلاف عوامی شکایات پر انتظامیہ حرکت میں آ گئی ، درجنوں مہنگا فروش جرمانہ ، عوامی شکایات پر مختلف پٹرول پمپوں سے نمونے حاصل کر کے لیبارٹری بھجوا دیئے ، تحصیلدار ثمرباغ عارف اللہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر جندول نور الامین کے احکامات پر انہوں نے تھانہ ثمرباغ پولیس کے ساتھ مل کر کامبٹ بازار پر چھاپہ مارا اور درجنوں دکانداران کو نرخ نامہ نہ رکھنے ،نرخنامہ کی نرخ سے مہنگے اشیاء فروخت کرنے اور گندگی پر جرمانہ کیا گیا ، تحصیلدار کے مطابق مختلف پٹرول پمپوں کے خلاف شکایات موصول ہوئے تھے اس لئے انہوں نے وہاں سے پٹرول کے نمونے حاصل کر کے لیبارٹری بھجوا ں دیئے ہیں اور اگر پٹرول میں ملاوٹ ثابت ہو گئی تو متعلقہ پمپ مالکان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ، مقامی لوگوں کے مطابق تحصیلدار کے کاروائی کے فوری بعد کامبٹ سمیت بازار ثمرباغ میں بھی دکانداران نے قبلہ درست کر لیا اور ٹماٹر کی قیمت اَسی روپے سے کم کر کے پچاس روپے فی کلو،آلو کی قیمت چالیس سے پچیس ، پیاز چالیس سے تیس ،بنڈی ستر سے پچاس اور مرغی کی قیمت دو سو اَسی سے کم کر کے دو سو پچاس روپے کر دی ، مقامی لوگوں نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ گران فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا ، دوسری جانب تحصیلدار ثمرباغ کا کہنا تھا کہ کچھ عناصر گران فروشوں کو چڑانے کیلئے رابطے کرتے ہیں تاہم نظام درستگی کیلئے کسی بھی سیاسی اثر و رسوخ کو قبول نہیں کیا جائے گا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر