تحصیل کونسل بٹ خیلہ ،سائن بورڈ کیلئے 25روپے فی مربع فٹ مقرر کرنے کا فیصلہ

تحصیل کونسل بٹ خیلہ ،سائن بورڈ کیلئے 25روپے فی مربع فٹ مقرر کرنے کا فیصلہ

بٹ خیلہ ( بیورو رپورٹ)تحصیل کونسل بٹ خیلہ نے جنرل بس اسٹینڈکے سالانہ ٹھیکے کی1کروڑ85لاکھ روپے میں نیلامی کی مشروط جبکہ نئے رکشہ فیس کا ٹھیکہ 5لاکھ50ہزار روپے میں دینے سمیت صفائی ستھرائی کیلئے ایک کروڑ روپے سے ہیو ی مشینری کی خریداری کی منظور ی دے دی ہے اس کے علاوہ کو نسل نے جمعے کے میلے کا ٹھیکہ40ہزار روپے ہفتہ جبکہ سائن بورڈ کیلئے 25روپے فی مربع فٹ سالانہ فیس مقررکرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے تحصیل کونسل کا جلاس قائمقام کنونیئر عثمان علی خان کی صدارت میں ہوا جس میں تحصیل ناظم فضل واحد لالاجی ٹی ایم او عرفان خان کے علاوہ کونسل کے مرد وخواتین ممبران نے کثیر تعداد میں شر کت کی ایجنڈ ے کے مطابق بس سٹینڈبٹ خیلہ کا نیلام1 برائے سال2017-18 ایک کروڑ 85لاکھ میں محب گل اینڈ کمپنی کو دینے کا فیصلہ کیا گیا تاہم ٹھیکیدار کو پندرہ دنوں کے اندراندرپندرہ فیصد ایڈوانس رقم اور اپنے تمام بقایاجات ادا کر نا ہو نگے اس کے علاوہ اے ڈی پی کی سیونگ کی ایک کروڑ روپے کی رقم سے صفائی کیلئے ٹریکٹر منی ایکسیویٹر اور لوڈر کی خریداری کا بھی فیصلہ کیا گیا کونسل نے اپنی آمدن میں اضافے کیلئے مقامی رکشوں پر لگائی گئی نئی فیس کا سالانہ نیلام5لاکھ50ہزار کی منظوری دینے جبکہ ٹی ایم اے حدود میں نصب سائن بورڈ زپر سالانہ25روپے فی مربع فٹ فیس کی وصولی کا فیصلہ کیا گیا ضیا ء الحق ایڈوکیٹ جمال خان سید احمد صادق محمد اور خان بہادر نے کونسل کے وسائل تمام علاقوں میں مساوی بنیاد پر خرچ کرنے کا مطالبہ کیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...