پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب عوام کے حقوق کا خیال رکھا:شہاد الدین شہاب
باجوڑ ایجنسی ( نمائندہ پاکستان )عدالت کا آصف علی زرداری کو کرپشن سے بری کرنے کے خوشی میں پاکستان پیپلز پارٹی کا پریس کلب میں مٹھائیاں تقسیم تقریب۔باجوڑ ایجنسی کے پریس کلب خارمیں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے آصف علی زرداری کے سپریم کورٹ سے تمام کیسوں سے بری ہونے کے خوشی میں مٹھائیاں تقسیم کئے اس موقع پر پی پی پی کے صدر انور زیب انقلابی ،جنرل سیکرٹری حاجی خان بہادر ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک خان زیب ،سیکرٹری اطلاعات شہاب الدین شہاب ،ملک حاجی جمعہ سید ،بخت زادہ،خواجہ محمد ،پی پی پی کے آل فاٹا ایڈوائزر خائستہ الرحمان آتش ،واجد خان ،راجہ طلحہ ،حاجی شیر بہادر سمیت سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکنان نے و دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی اپنے خطاب میں اورنگ زیب انقلابی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو غریبوں کے حقوق کا خیال رکھتی ہے اور اس کا زندہ ثبوت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہے جس کیوجہ سے آج لاکھوں قبائلی خواتین مستفید ہو رہے ہیں اُنہوں نے کہا کہ امریکہ کو صرف اور صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین آنکھیں دکھا سکتی ہیں اُنہوں نے ایجنسی کے جوانوں پر زور دیا کہ محض کھوکھلے نعروں پر کان نہ دھریں بلکہ اُن جماعتوں کی سپورٹ کریں جو فاٹا میں حقیقی ترقی لانے کیلئے سنجیدہ ہواُنہوں نے کہا کہ جب سپریم کورٹ کے طرف سے نوازشریف کی نا اہلی کا نوٹیفیکیشن آتا ہے تو وہ سپریم کورٹ کو ملک کا ایک آذاد اور مختار ادارہ گردانتا ہے لیکن جب یہی سپریم کورٹ کسی دوسرے پارٹی کے لیڈر کو کرپشن سے پاک ہونے کا نوٹیفیکیشن دیتا ہے تو ملک کے اعلی عدالت کے خلاف بول اُٹھتا ہے اُنہوں نے کہا کہ جب پاکستان تحریک انصاف کا تاج کسی کے سر پر ہوتا ہے تو وہ ایک مقدس انسان ہوتا ہے لیکن وہ کسی دوسرے پارٹی میں شمولیت اختیار کرتا ہے تو وہ ملک کا انتہائی کرپٹ انسان گردانا جاتا ہے جس سے پی ٹی آئی کی سیاسی بلوغت کا کھل کراظہار ہوتا ہے اُنہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں پورے فاٹا میں گریٹ مارجن سے کامیابی حاصل کریں گی کیونکہ آل فاتا میں پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی قائدین موجود ہیں جس پر عوام اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اس موقع پر مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئی ۔