تیمرگرہ ،سرکاری کالجز کے اساتذہ کا نجکاری کیخلاف مظاہرہ
تیمرگرہ ( بیورورپور ٹ ) جڑواں اضلاع دیرلویر اور دیر اپر کے سرکاری کالجز سے تعلق ر کھنے والے درجنوں اساتذہ نے صو با ئی حکومت کی جانب سے جا ینٹ منیجمنٹ کونسل کے نام پر سرکاری کا لجز کی نج کاری فیصلہ کو مسترد کر تے ہو ئے تیمرگرہ پریس کلب کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرین نے اس موقع پر کتبے اور بینرز اٹھا ر کھے تھے جس پر اعلی تعلیم حوالے سے صو با ئی حکومت کے موجودہ پا لیسی کے خلا ف نعرے در ج تھے مظاہرین نے اس موقع پر نعری بازی کر تے ہو ئے مذکورہ پالیسی کو مسترد کر دیا ۔اس موقع پر کالج اساتذہ کے صوبا ئی صدر جمشید خان ،جاینٹ سیکر ٹری عمران اللہ ،پر و فیسراحسان اللہ ،پرو فسیر امین الحق،ناصر جلیل و دیگر مقر رین نے الزام لگا یا کہ جاینٹ منیجمنٹ کونسل ( جے او سی) کے ذر یعے سرکاری کالجز کی نجکاری کرکے اسے پرا ئیوٹ سیکٹر میں لایا جارہا ہیں ،جس سے سرکاری کالجز میں زیر تعلیم غریب طلبہ بھاری فیسز کاا ضافی بوجھ ڈالا جائیگا جبکہ اساتذہ کو مقامی سرمایہ داروں کے ر حم وکرم پر چھوڑا جائیگا ،انہوں نے صو با ئی وزیر اعلی تعلیم مشتاق غنی سے مطالبہ کیا کہ وہ مذکورہ پالیسی پر فوری نظر ثانی کریں ،مقررین نے فوری طورپر کالج اساتذہ کی اپ گریڈیشن اور انہیں ٹیچنگ الاونس دینے کے بھی مطالبات کئے ۔