ڈیرہ میں تیمور نامی شخص دشمنی کی بھینٹ چڑھ گیا

ڈیرہ میں تیمور نامی شخص دشمنی کی بھینٹ چڑھ گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) تحصیل کلاچی کے علاقہ ٹکواڑہ میں دیرینہ دشمنی کی بنا پر 3مسلح ملزمان کی فائرنگ سے تیمور نامی شخص جاں بحق ‘مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کلاچی کے علاقہ ٹکواڑہ میں عالم گل ولد گل اور ریاض ولد عباس حکیم سکنہ گرہ اودل نے تیمور ولد خان زمان سکنہ گرہ اودل کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا جس کو ملتان لے جایاجارہا تھا کہ راستے میں اس نے دم توڑ دیا فریقین میں آپس میں قتل مقاتلے کی دشمنی بتائی جاتی ہے کلاچی پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر