میپکو‘ نئے کنکشن پر 5،5 ماہ کی تاخیر سے بلنگ‘ صارفین مالی نقصان سے دوچار
ملتان (سٹاف رپورٹر )میپکو میں نئے کنکشن پر 5‘5ماہ کی تاخیر سے بلنگ کی(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )
جانے لگی ۔ متاثرہ صارفین مالی نقصان سے دوچار ہو گئے۔تفصیل کے مطابق ملتان الیکٹرک پاور کمپنی میں نئے کنکشن کی تنصیب کے بعد صارف کو پہلا بل چار سے پانچ ماہ کی تاخیر سے جاری کرنا معمول بن گیا۔ جس کی ادائیگی صارفین کے لئے مسئلہ بن گئی۔ یکمشت بل کی ادائیگی نے صارفین کیلئے مالی مسائل کھڑے کردئیے ہیں۔ میپکو اپنی کارکردگی بہتر نہیں بنا سکی ہے۔ صارفین اپنے متعلقہ سب ڈویژنوں کے چکر لگا لگا کر تھک چکے ہیں لیکن بل کی تیاری اور ڈلیوری ایک تاخیری عمل بن کر رہ گیا ہے۔