مولانا فضل الرحمن ملتان پہنچ گئے‘ آج علماء کرام سمیت مختلف شخصیات ملاقات کرینگی

مولانا فضل الرحمن ملتان پہنچ گئے‘ آج علماء کرام سمیت مختلف شخصیات ملاقات ...

ملتان ( جنرل رپورٹر)جمیعت علماء اسلام (ف) پاکستان کے سربراہ مولانا فضل(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

الرحمٰن گزشتہ روز ملتان پہنچ گئے۔ وہ آج علماء کرام سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان کے دورہ جنوبی پنجاب کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے گزشتہ روز تحصیل خانپور کے علاقہ دین پور میں میاں مسعود احمد دین پوری کے صاحبزادے میاں زبیر احمد دین پوری کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ بعد ازاں انہوں نے ظاہر پیر میں مختصر قیام کیا اور ر شیخ التفسیر مولانا منظوراحمدنعمانی سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر جییوآئی ظاہرپیر کے کارکنان بھی موجودتھے۔ دریں اثناء وہ رحیم یار خان کا دورہ کرنے کے بعد شام کو ملتان پہنچ گئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...