ترقیاتی بجٹ کے استعمال ‘ سکیموں کیخلاف ضابطہ منظوری کیخلاف درخواست پر متعلقہ محکموں اور افسران سے جواب طلب

ترقیاتی بجٹ کے استعمال ‘ سکیموں کیخلاف ضابطہ منظوری کیخلاف درخواست پر ...

ملتان (خبر نگار خصوصی) لا ہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے ترقیاتی بجٹ کے استعمال(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

اورسکیموں کی خلاف ضابطہ منظوری کے خلاف درخواست پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب،سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب، کمشنرملتان، میئرملتان، ایم ڈی واسا،چیف آفیسرمیونسپل کارپوریشن ملتان،ایم ڈی ومینیجرآپریشنزسالڈویسٹ مینجمنٹ اورمانیٹرنگ آفیسرمیونسپل انفراسٹرکچرملتان سے 18 ستمبرکوجواب طلب کرلیاہے۔فاضل عدالت میں چیئرمین یونین کونسل 4 ملتان محمدضرارخان نے درخواست دائر کی تھی کہ وہ تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہوااس لئے میئرملتان اوردیگرکارپوریشن افسران کی جانب سے اس کے ساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک کیاجاتاہے جبکہ میئرتمام اقدامات کے لئے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور دیگرقواعدوظوابط کے پابندہیں لیکن اس کے حلقے میں اس کی دی گئی سکیموں کی بجائے غیر منتخب افرادکوبجٹ دیاجارہاہے جبکہ ہاؤس سے بجٹ دینے اوراخراجات کی منظوری بھی نہیں لی جارہی ہے اوراس طرح پنجاب لوکل گورنمنٹ رولز2017 ء اوربجٹ رولز2013 ء کی کھلم کھلاخلاف ورزی کی جارہی ہے اوراس کو بجٹ بھی نہیں دیاجارہاہے اس طرح اس کے حلقہ سے سینٹری ورکرزکو بھی واپس بلالیاگیاہے جس کی وجہ سے عوام الناس کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔اس لئے اس کو فنڈزدینے،سکیمیں منظورکرنے اورسینٹری ورکرزواپس بھجوانے کے احکامات دئیے جائیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...