عید الاضحی کے موقع پر ہوائی فائرنگ اقدام قتل قرار دیا جائے گا

عید الاضحی کے موقع پر ہوائی فائرنگ اقدام قتل قرار دیا جائے گا

رستم ( نمائندہ پاکستان) عید الاضحی کے موقع پر ہوائی فائرنگ اقدام قتل قرار دیا جائے گا ،مردان پولیس نے عیدالاضحی کے لئے ضلع بھر میں سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا،تمام راستوں پر خصوصی ٹیمیں گشت کر رہے ہیں داخلی اور خارجی راستوں کی کھڑی نگرانی جاری ہیں ان خیالات کا اظہار ایس ایچ اور تھانہ رستم انسپکٹرگل شیر خان نے مقامی صحافیوں سے امن وامان کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کی انہوں نے کہا کہ ڈی پی اومردان ڈاکٹر میاں محمد سعید کی خصوصی ہدایات پر عید الاضحی کے موقع پر ضلع بھر کے لئے خصوصی سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے جس کے مطابق ہوائی فائرنگ کو سختی کے ساتھ ممنوع قرار دیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا اس سلسلے میں مقامی پولیس کے ساتھ علماء کرام ، منتخب بلدیاتی نمائندگان،عمائدین علاقہ با الخصوص میڈیا کے ذریعے عوام میں شعور اجاگر کرے گی مزید عید الضحیٰ کے موقع پر ضلع بھر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کی کھڑی نگرانی کی جائے گی جبکہ تمام رابطہ راستوں پر پولیس کی مختلف ٹیمیں گشت پر مامور ہوں گے اس سلسلے میں یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ ضلع بھر کے جملہ جرائم پیشہ افراد اور بالخصوص جیلوں سے رہائی پانے والے عناصر کی بھی کھڑی نگرانی کی جائے گی اور ان کی ہر قسم کی نقل وحرکت کا بغور مشاہدہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ تمام مال مویشی میلہ جات کے اندر اور ارد گرد سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جعلی کرنسی کا استعمال جعل سازی، جیب تراشی اور رہزنی جیسے سنگین واردات سے نمٹنے کے لئے خصوصی طور پر پولیس فورس کی طرف سے موثر اقداما ت اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ عوام پورے اطمینان اور دل جمعی کے ساتھ عید قربان کی خوشیا منا سیکں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...