بوگس پولیس بھرتی سکینڈل ‘ مرکزی ملزم کی ضمانت منظور

بوگس پولیس بھرتی سکینڈل ‘ مرکزی ملزم کی ضمانت منظور

ملتان (خبر نگار خصوصی) لا ہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے بوگس پولیس بھرتی سکینڈل(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

کیس میں ملوث مرکزی ملزم کی ضمانت منظورکرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں پر رہاکرنے کا حکم دیاہے۔فاضل عدالت میں پولیس ہیڈکانسٹیبل محمدرمضان ہراج نے درخواست ضمانت بعدازگرفتاری دائرکی تھی کہ محکمہ پولیس کی جانب سے اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرایا گیا کہ پولیس اہلکاروں نے دیگر افرادکی ملی بھگت سے جعلی تقررنامے تیارکرکے مختلف افراد کو پولیس میں بھرتی کرادیاگیاجس سے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچاہے اس ضمن میں اینٹی کرپشن ملتان نے اس کو 5 فروری سے گرفتارکررکھاہے جبکہ انہی الزامات پر مبنی دیگر 4 مقدمات میں اس کی ضمانت بھی منظورہوچکی ہے جس کی منسوخی کے خلاف سرکارکی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی لیکن وہ خارج کردی گئی اس لئے درخواست گذارکی ضمانت منظورکرنے کا حکم دیاجائے۔فاضل عدالت نے سماعت کے بعدقراردیاکہ درخواست گذارکے خلاف ریکارڈپرایساکوئی موادموجودنہیں ہے کہ جعلسازی کس طرح کی گئی اوردرخواست گذارکاجعلی تقررناموں سے تعلق کیسے بنتاہے جبکہ درخواست گذارکے پاس تعیناتی کے ریکارڈکے انتظام کا عہدہ رہاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...