پشاور ،بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار ،آئس اور اسلحہ برآمد

پشاور ،بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار ،آئس اور اسلحہ برآمد

پشاو ر ( کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے کمسن لڑکوں اور لڑکیوں کو نشہ آور گولیاں اور آئس سپلائی کرنے والا بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے نشہ آور ادویات ، آئس اور اسلحہ برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔تفصیلا ت کے مطابق ایس ایس پی آپریشن سجادخا ن کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ بدنام زمانہ منشیات فروش پشاور کے پوش علاقوں میں کمسن لڑکوں اور لڑکیوں کو نشہ آور گولیاں اور آئس سپلائی کرتا ہیں اس اطلاع پر ایس ایس پی آپریشن نے پشاور کے داخلی وخارجی راستوں پر فل پروف ناکہ بندیاں لگا دی ہے ان ناکہ بندی کے دوران ڈی ایس پی ٹاؤن عبدالرشید خان کی نگرانی میں ایس ایچ او ٹاؤن احمداﷲ خان بمعہ دیگر پولیس ٹیم نے ناکہ بندی کے دوران مشہور منشیات فروش عادل ولد خان آغا ساکن افغانستان ننگرہارحال وزیر ڈھنڈ علاقہ غیر کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے 200 گرام آئس اور جنسی بے راہ روی کی گولیاں XTC/48 عدد ایک عدد پستول 30 بور برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج رجسٹرڈ کر لیا گیا ۔

 

مزید : پشاورصفحہ آخر