شہریوں کو لوٹنے والا جعلساز گروہ کے 3 ارکان گرفتار

شہریوں کو لوٹنے والا جعلساز گروہ کے 3 ارکان گرفتار

پشاور(کرائمز رپورٹر) پشاورپولیس نے انفار میشن ٹیکنا لو جی کا سہا را لے کر شہریو ں کو لوٹنے والے جعلساز گروہ کے 3ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزم جدید زرائع کا استعمال کر کے وارداتوں میں ملوث تھے ملزمان خیبرپختو ن خواہ کے علاوہ پنجاب میں میں بھی وارداتوں میں ملوث ہیں ۔ تفصیلات کے مطا بق ایس ایس پی آپریشنز سجا د خان کو اطلا ع ملی کہ گلبہا ر کے ایک رہا ئشی سے انڑ نیٹ پر جعلساز گروہ کے سر غنہ نے اس کی گا ڑی خریدنے کے لئے را بطہ کیا چنانچہ گا ڑی کا سو دا طے پانے کے بعد گروہ کے ارکان گا ڑی کے مالک کو طے شدہ رقم کا پے آڈرچیک تھماکر گا ڑی لے اڑے بعد اذاں پتہ چلا کہ وہ چیک جعلی تھا اسی طرح اُسی جعلساز گروہ نے یہی طریقہ واردات استعمال کر تے ہوئے اسلا م آباد کے ایک رہائشی سے جیپ ہتھیا لی ہر دو وارداتوں کے بعد ایس ایس پی آپریشنز پشاو ر سجا دخان نے ایس پی سٹی پشاور شہزادہ کو کب فاروق کو خصو صی ٹاسک سو نپا تا کہ جعلسا ز گروہ کو گرفتا ر کیا جا سکے ایس پی سٹی نے اے ایس پی گلبہار نجم الحسنین ایس ایچ او گلبہار عمر آفریدی پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر خو د اس کیس کی نگرانی کر تے ہوئے تین دن کے اندربین الصوبائی جعلسا زگروہ کو بے نقاب کر تے ہوئے اسکے تین سر کر دہ ارکا ن 1) (فیصل یعقوب ولد محمدیعقوب ) (2ناصریعقوب ولد محمدیعقوب (3)محمد قا سم ولد نعیم ساکنان حو یلیاں ایبٹ آباد کو گرفتار کر لیا اور ملزمان کے قبضے سے 2عدد مو ٹر کا ریں HONDA BRV (1)ما ڈل 2017 اور(2) HONDA CITY ASPIRE 2017 بر آمد گروہ کا سر غنہ انہی دنو ں ایسی ہی خطر ناک وار داتو ں کی پاداش میں ایک سال قید با مشقت کا ٹ چکا تھا رہائی کے بعد اس نے دوبارہ اپنا مکروہ دھندہ شروع کر دیا گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتار ی کے لئے وسیع پیمانے پر چھا پے شروع کر دیئے گئے ہیں مزید انکشا فات کا امکان ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...