مردان ،جوائنٹ جوڈیشل اور انوسٹی گیشن اور پراسیکیویشن کا ورکشاپ

مردان ،جوائنٹ جوڈیشل اور انوسٹی گیشن اور پراسیکیویشن کا ورکشاپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان(بیورورپورٹ) ضلعی پولیس کی جانب سے جوائنٹ جوڈیشنل ، انوسٹی گیشن اور پراسیکیوشن کا ایک روزہ ورکشاپ منعقد کیا گیا۔جس میں ڈی آئی جی مردان محمد عالم شینواری، ایڈیشنل سیشن جج صاحبہ زینب الرحمن ، ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد، ایس پی آپریشن عبد الرؤف بابر، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ظہیر الدین بابر ، اے ڈی پی پی رفیع اللہ خان اور شعبہ تفتیش ضلع مردان کے پولیس افسران نے ورکشاپ میں حصہ لیا۔جس میں ایڈیشنل سیشن جج صاحبہ زینب الرحمن ، ، ایس پی آپریشن عبد الرؤف بابر، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ظہیر الدین بابر ، اے ڈی پی پی رفیع اللہ خان اورڈی ایس پی لقمان خان نے موثر اور کامیاب تفتیش کے حوالے سے تفصیلی معلومات اور بریفنگ دی۔ ورکشاپ میں قانونی پیچیدگیوں اور ان کے حل کیلئے سوال جواب کے مراحل میں تفصیلی بحث مباحثہ کیا گیاجس سے تفتیشی افسران کو کافی حد تک رہنمائی حاصل ہوئی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی مردان محمد عالم شینواری نے کہا کہ انصاف کی فراہمی اورموثر تفتیش کیلئے اس طرح کے جوائنٹ ورکشاپ کا انعقاد مفید اور کارآمد ثابت ہونگے اورعوام الناس کو انصاف کی فراہمی کافی حد تک ممکن ہوگی اور جرائم کی شرح میں بھی کمی آئیگی ورکشاپ کے اختتام پر شعبہ تفتیش کے پولیس افسران میں توصیفی اسناد بھی تقسیم کئے گئے۔