کراچی :دستاویزات میں ردوبدل ، سب رجسٹرار صدر ٹاؤن کے وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی :دستاویزات میں ردوبدل ، سب رجسٹرار صدر ٹاؤن کے وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی(صباح نیوز)سندھ ہائی کورٹ میں جائیداد کی خریدوفروخت کے دستاویزات میں ردوبدل کیخلاف درخواست کی سماعت میں عدا لت نے سب رجسٹرار کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیدیا۔گزشتہ روز جائیداد کی خریدوفروخت کے دستاویزات میں ردوبدل کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔عدالتی احکامات کے باوجود سب رجسٹرار صدر ٹاون علی احمد زرداری سماعت میں پیش نہ ہوئے، جس پر عدالت نے سخت ناراضی کا اظہار کیا۔عدالت نے سب رجسٹرار کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کاحکم دیتے ہوئے کہا علی احمد زرداری کو گرفتار کرکے 3اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

ورانٹ گرفتاری

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...