جھنگ :2بیٹوں اور باپ سمیت 4افراد دریائے جہم میں ڈوب کر جاں بحق
اٹھارہ ہزاری (نامہ نگار) باپ دو بیٹوں سمیت چار افراد دریائے جہلم میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ایک شخص کی لاش نکال لی گئی باقی کی تلاش جاری ہے بتایا گیا ہے کہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تعلق رکھنے والے آٹھ افراد گزشتہ روز صبح تھانہ کوٹ شاکر ضلع جھنگ کے علاقہ کڑیانوالا موضع غازی آباد میں دریائے جہلم کے کنارے مرغابی کا شکار کرنے آئے جن میں سے چار افراد اس وقت دریا میں گہرے پانی میں ڈوب گئے جب وہ دیگر ساتھیوں کے ساتھ فائر کرنے کے بعد مرغابیاں پکڑ نے کی کوشش کر رہے تھے چک نمبر284پٹھانانوالی کے رہائشی 52سالہ شخص بابا پرویز خان کی لاش نکال لی گئی جبکہ اس کے دو بیٹوں 25سالہ عدیل 12سالہ کامران اور ایک دیگر13سالہ لڑکا جہانزیب جو کہ جاں بحق ہو چکے ہیں کی لاشوں کی تلاش کیلئے مقامی لوگوں کی مدد سے ریسکیو آپریشن جاری ہے متوفی پرویز خان کی لاش ٹی ایچ کیو ہسپتال اٹھارہ ہزاری پہنچا دی گئی جہاں اسے اس کی اہلیہ کے حوالے کر دیا گیا واقعہ میں زندہ بچ جانیوالے شعیب نامی لڑکے کو بھی تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروایا گیا ہے پولیس اور انتظامیہ کے افسران موقع پر موجود ہیں۔
ڈوب گئے