آزاد کشمیر ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس،ڈیڑھ ارب کے 22منصوبوں کی منظوری

آزاد کشمیر ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس،ڈیڑھ ارب کے 22منصوبوں کی منظوری

مظفرآباد (بیورورپورٹ )آزاد جموں وکشمیر ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا دوسرااجلاس منگل کے روز ایڈیشنل چیف سیکرٹر ی ترقیات ڈاکٹر سید آصف حسین شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف محکمہ جات کے1 ار ب55 کروڑ 70لاکھ29 ہزار روپے کے 22منصوبہ جات کی منظوری دیدی گئی۔ منظور کردہ منصوبہ جات میں محکمہ زراعت کے 2 منصوبے’’اسما کیمپس گڑھی دوپٹہ کے گرد چار دیواری کی تعمیر اورضلع میرپور اور بھمبر میں پائلٹ بنیادوں پر شمسی ٹیوب ویل کی تنصیب‘‘،محکمہ سپورٹس یوتھ وکلچر کے 2منصوبہ جات ’’سپورٹس سٹیڈیم مظفرآباد کی ریٹروفٹنگ اور سپورٹس کمپلیکس جلال آباد کی اپ گریڈیشن اور اس میں خواتین کیلئے جم کا قیام ‘‘،محکمہ تعلیم کے دو منصوبہ جات ’’ایلمنٹری وسکینڈری تعلیمی سکیموں کی معیاد میں توسیع اورضلع بھمبرمیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس کے بقیہ کام کی تعمیر‘‘،DCRIPکے زیر اہتمام بیرونی امداد چلنے والے 4منصوبہ جات جن میں ’’جاگراں اور کنڈل شاہی ہائیڈروپاور پراجیکٹ ضلع نیلم کے سیلاب سے محفوط کرنے والے سٹرکچر کی بحالی ‘‘،’’3میگا واٹ شاردہ ہائیڈروپاور پراجیکٹ ضلع نیلم سے متاثرہ سیلاب سے بچاؤ سٹرکچر کی بحالی ‘‘،’’ضلع پونچھ میں پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے 3پراجیکٹس کی بحالی ‘‘،’’چہلہ بانڈی مظفرآباد کے متاثرہ سیلاب سے بچاؤ سٹرکچر کی بحالی‘‘،محکمہ فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ کے 4منصوبہ جات’’سٹیلائیٹ ٹاؤن کی غیر زرعی زمین پر تعمیر کیلئے زمین کی نشاندہی اور ماسٹرپلاننگ PC-II‘‘،’’آزاد کشمیر کے ترقیاتی پراجیکٹس کی ڈیزائننگ کیلئے سروے ،جیو ٹیکنیکل انویسٹی گیشن اور متفرق اخراجات‘‘،’’مظفرآباد شہر کی خوبصورتی کیلئے فزیبلٹی سٹڈی اور احتساب بیورو دفتر لوئر چھتر مظفرآباد کی تعمیر‘‘،محکمہ مواصلات و تعمیر ات عامہ کے 8منصوبہ جات ’’5کلو میٹر جٹلی روڈ ضلع میرپور کی بہتری و کشادگی ‘‘،’’ساؤتھ زون میں موجودہ پلات کی ریپئرنگ ‘‘،’’ساؤتھ زون میں زمین کے معاضوں کا تفصیہ ‘‘،’’ساؤتھ زون کیلئے 20کلو میٹرسٹریٹجک روڈ کی تعمیر ‘‘،’’چکوٹھی گاؤں میرا بکوٹ میں200Rftبیلی برج کی تعمیر ‘‘،’’نظرثانی سکیم بہترگی و پختگی 10کلو میٹر لنک روڈ بٹلیاں پھگوان اورنیاں سراں ضلع مظفرآباد ‘‘،’’دریائے نیلم دودھنال پر 206Rftبیلی برج کی تعمیر ‘‘،’’آزاد کشمیر میں سڑکات اور پلات کے سروے اور جیو ٹیکنیکل انویسٹی گیشن کے اخراجات کے منصوبہ جات شامل ہیں ۔ اجلاس میں سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات ملک اسرار ،سیکرٹری اطلاعات ،سیاحت و آئی ٹی منصور قادر ڈار، سیکرٹری ہاؤسنگ و فزیکل پلاننگ خواجہ احسن،سیکرٹری سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر راجہ محمد عباس خان ، سیکرٹری ورکس طارق محمود، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن شاہد محی الدین ، سیکرٹری تعلیم سکولز ارشاد قریشی، ڈائریکٹر جنرل ٹورازم سردار جاوید ایوب و دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں منظوری کیلئے کل 25منصوبہ جات پیش کیے گئے تھے جن میں سے 22کی منظوری دی گئی جبکہ 2منصوبہ جات کو مسترد کر دیا گیا اور محکمہ انوائر پروٹیکشن ایجنسی کا ایک منصوبہ سیکرٹری محکمہ کے موجود نہ ہونے کی وجہ سے زیر التواء رکھا گیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر سید آصف شاہ نے کہا کہ تمام محکمہ جات اپنے PC-1کو بہتر بنائیں اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھ کر نئے منصوبہ جات کی پلاننگ کی جائے،تمام محکمہ جات مقررہ مدت کے اندر پراجیکٹس کی تکمیل کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ترقیاتی بجٹ میں کمی کے باعث منصوبہ جات کی کوالٹی متاثر ہوئی ہے لیکن اب تمام محکمہ جات اپنے منصوبہ جات کی تکمیل میں کوالٹی کا خاص خیال رکھیں ۔

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر