آزادکشمیر میں کرپشن اپنی آخری حدوں کو چھو رہی ہے،سردارعتیق

آزادکشمیر میں کرپشن اپنی آخری حدوں کو چھو رہی ہے،سردارعتیق

مظفرآباد(بیورورپورٹ)سابق وزیرا عظم آزادکشمیر صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد اور اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یاسین نے کہا ہے کہ فاروق حیدر اور ن لیگ آزادکشمیر میں لوٹ مار کے ایجنڈے کے تحت آئے ہیںآزادکشمیر میں کرپشن اپنی آخری حدوں کو چھو رہی ہے گزشتہ روز اسمبلی اجلاس کے وقفے کے دوران پریس گیلری میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یاسین کا کہنا کہ گڈگورننس کے نام پر مسلط کی گئی حکومت غریب شہریوں کوملازمتوں سے محروم کررہی ہے ٹیوٹا ،اکلاس اہڈہاک اساتذہ پولیس کے محکمے سے لوگوں کو نکالا جارہا ہے جبکہ وزیر اعظم وزراء کی تنخواہوں میں 300فیصد اضافہ کیا جارہا ہے چوہدری محمد یاسین نے کہا کہ وزیرا عظم کمیونٹی پروگرام کے ذریعے لوٹ مار کابازار گرم ہے حکمران عیاشی کررہے ہیں اور لوگ فاقوں سے مررہے ہیں مسلم کانفرنس کے سربراہ سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ فاروق حیدر خان نے نظریہ الحاق پاکستان کی سنگین خلاف ورزی کی وہ غداری کے مرتکب ہوئے سپیکر اسمبلی سے توقع تھی کہ وہ ٹھنڈے دل سے ہمیں سنیں گے مگر انہوں نے پہلے سے لکھا ہوا فیصلہ سنایا ہم اس معاملے پر خاموش نہیں رہیں گے بلکہ اعلیٰ عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ وزیرا عظم کا رویہ توہین آمیز ہے انہیں بطور وزیرا عظم تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور ڈی جی لوکل گورنمنٹ کمیشن کی غرض پائپ خریدنے کے لیے مارکیٹوں میں گھوم رہے ہیں پانچ چھ روپے فٹ والا پائپ 15سے20روپے لگا کر پیسے وصول کیے جارہے ہیں لوکل گورنمنٹ کے ملازمین کی تنخواہوں میں سے10فیصد کٹوتی قابل قبول نہیں۔محکمہ تعلیم سے 700سے زائد لوگوں کو فارغ کیا جارہا ہے پنشن تنخواہ سے کاٹ کر ملازمین کو دی جاتی ہے اکلاس ملازمین تین ماہ سے تنخواہ سے محروم ہیں اور بیوی بچوں سمیت احتجاج پر مجبور ہیں اے جے کے آر ایس پی ٹیوٹا ،جنگلات کے ملازمین احتجاج پر ہیں آزادکشمیر کی لیگی حکومت بدیانت اور نااہل ٹیم کیپٹن کے کارکن ہیں سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ حزب المجاہدین پر پابند ی ناکام خارجہ پالیسی کا سب سے بڑا ثبوت ہے ’’را‘‘کے چیف کو رائیونڈ بلایا جانا ،مودی کی گاڑی چلانا ،جنڈال سے خفیہ ملاقات یہ سب ہندوستان کی بالادستی کی سوچ ہے جسے کوئی بھی محب وطن غیر ت مند پاکستانی اور کشمیر ی قبول نہیں کرسکتا۔سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ وزیرا عظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نااہل وزیرا عظم میاں محمد نواشریف کی زبان بولتے ہیں وزیرا عظم آزادکمشیر کے الحاق کے حوالے سے بیان کو ہندوستان کے میڈیا نے بہت اچھالا ہے اپوزیشن کی جانب سے وزیرا عظم کے خلاف اسمبلی سیکرٹریٹ میں دائر ریفرنس خارج کر کے انصاف نہیں کیا گیا قانونی ماہرین سے ہم نے بات کر لی ہے پی پی پی مسلم کانفرنس اور تحریک انصاف متحد ہو کر اگلا قدم اُٹھائیں گے نہ صرف عدلیہ سے رجوع کریں بے بلکہ ہم عوامی عدالت میں بھی جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ این ٹی ایس ایک ڈرامہ ہے ،لوڈشیڈنگ نے عوام کو جینا محال کر رکھا ہوا خود ائیر کنڈشن کے روم میں بیٹھے کر مزے کرتے ہیں عوام کی چمڑی گرمی سے ختم ہو گی ہے انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ سے کاروبار اور زندگی کے معاملات ٹھپ ہو کر رہ گے ہیں ۔اس موقع پر اُن کے ہمراہ ممبرقانون ساز اسمبلی ملک محمد نواز ،سردار صغیر خان چغتائی ،میر عتیق الرحمان،خواجہ محمد شفیق ودیگر شامل تھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...