سربراہ عوامی راج پارٹی کیخلاف درج مقدمات کی سماعت پولیس کی جانب سے چالان عدالت پیش نہ کرنے‘ جمشید دستی کی طبیعت ناساز ہونے پر 12 ستمبر تک ملتوی
کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) عوامی راج پارٹی کے سربراہ وممبر قومی اسمبلی (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )
.جمشید دستی کے خلاف درج مقدمات کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سماعت، مظفرگڑھ پولیس کی جانب سے چالان عدالت پیش نہ کرنے اور جمشید دستی کی طبیعت نا ساز ہونے پر عدالت نے 12ستمبر تک ملتوی کر دی، تفصیل کے مطابق رکن قومی اسمبلی وعوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کے خلاف تھانہ سول لائنز مظفر گڑھ میں اشتعال انگیز تقدیر کرنے سمیت دو مختلف مقدمات کو سرگودھا انسداد دہشت گردی کی عدالت میں منتقل کر دیا گیا تھا ، جمشید دستی کی ضمانت کے بعد سے یہ کیس سرگودھا کی اے ٹی سی میں زیر سماعت ہیں، عدالتی چھٹیوں کے بعد ایک ماہ بعد اس کیس کی سماعت اے ٹی سی میں ہوئی جس میں جمشید دستی کے وکیل نے عدالت میں پیش ہو کر جمشید دستی کی طبیعت کی ناسازی کے بارے میں بتایا جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 12ستمبر تک کیلئے ملتوی کر دی، جمشید دستی کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دو مختلف مقدمات میں پیشی تھی تاہم مظفر گڑھ پولیس کی طرف سے چالان پیش نہیں کیا گیا، انہوں نے بتایا کہ جمشید دستی کے ساتھی ملزمان آج عدالت میں پیش ہوئے لیکن چالان پیش نہ ہونے کے باعث کیس کی سماعت 12ستمبر تک ملتوی ہوئی، انہوں نے بتایا کہ آئندہ سماعت تک طبیعت بہتر ہونے پر جمشید دستی عدالت میں پیش ہونگے۔
سماعت ملتوی