ن لیگ کی حکومت معاشی ترقی، جمہوریت کے فروغ کے وژن پر قائم ہے، ارشد لغاری

ن لیگ کی حکومت معاشی ترقی، جمہوریت کے فروغ کے وژن پر قائم ہے، ارشد لغاری

صادق آباد(نمائندہ پاکستان ، نامہ نگار)مسلم لیگ ن کی حکومت معاشی ترقی ،جمہوریت کے فروغ اور ملک کو دنیا کے ساتھ جوڑنے کے وڑن پر قائم رہے گی ، میاں نواز شریف کی قیادت کی بدولت اندھیرے میں ڈوبے ہوئے پاکستان کی روشنیاں بحال ہوئیں اور پاکستان میں امن آیا اور پاک(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

چائنہ اکنامک کاریڈور منصوبے میں نواز شریف کی ذاتی کاوشوں اور دلچسپی سے توانائی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے 36ارب ڈالرز مختص کئے گئے، ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مملکت صنعت پیداوار سردار ارشد خاں لغاری نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری اسد نواز چیمہ کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ نواز شریف حکومت کی ان تھک محنت کی بدولت شہریوں کا اعتماد بحال ہونا شروع ہوا ، نواز حکومت میں1200ارب روپے کی سڑکوں پر کام کا آغاز کیا گیا ،جن کی اہمیت کا صحیح اندازہ آنے والے وقت میں کیا جا سکے گا ، چین نے انتہائی مشکل صورتحال میں پاکستان میں پاک چائنہ اکنامک کاریڈور کی شکل میں بھاری سرمایہ کاری کی جسے بعض لوگ قرض کہہ کر اسکی اہمیت کوکم کرنے کی کوشش کرتے ہیں حالانکہ یہ خالصتاََ سرمایہ کاری ہے۔ عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے تقریب میں چوہدری شوکت داؤد ، چوہدری ارتضی داؤد ، چوہدری اسد مختار، چوہدری محمد اکرم وڑائچ ، خالد سلیم چوہدری ، چوہدری چطالب حسین گجر، میاں فرہاد علی ، چوہدری زبیر افضل ، چوہدری اشفاق خالق، رانا کامران مشتاق ، میاں بشیر احمد ، محمد دین جوہر، ڈاکٹر طالوت سلیم باجوہ ، سردار صالح محمد جونا ، شیر خاں ماہر ، رحمان گل خاں محمد انور خاں سویتراچوہدری محمد یسین آصف خاں ، فاروق احمد لغاری، محمد آسف خاں لغاری چوہدری محمد ارشد وڑائچ ،چوہدری ارشد تاج ، مظفر سلیم چوہدری ، چوہدری محمد انیس ،چوہدری محمد جاوید دوبئی والے، چوہدری سجاد ورائچ ، چوہدری ظفر ستار چوہدت احمد نواز چیمہ چوہدری اسد نواز چیمہ، چوہدری عناء اللہ چیمہ ، چوہدرک خالد محمود چیمہ ودیگر بھی موجود تھے۔ دریں اثناء وزیر مملکت سردار محمد ارشد خان لغاری نے صادق آباد شہر کی بستی غلام محمد آباد میں سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔شہر کے تمام علاقوں میں سوئی گیس کی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ بوسیدہ سوئی گیس کی پائپ لائنوں کی تبدیلی بھی کروائی گئی ہے ،حلقہ این اے197کے عوام کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہاہے سڑکوں،پینے کے صاف اور میٹھے کی فراہمی ،بجلی اور سوئی گیس کی سہولت فراہم کرکے حلقہ این اے 197کے لوگوں کے درینہ مسائل کو حل کیا گیا ہے۔ اس موقع پر حاجی افضل مقبول،زبیر افضل چوہدری،رانا کامران،میاں فرہاد علی،حاجی زاہد اقبال،ترجمان فاروق احمد لغاری،آصف خان لغاری ،میاں ناصر علی،اسد نواز چیمہ،اسد مختار چوہدری،اشفاق خالق چوہدری,افضل صدیقی ،چوہدری اکرم،وحیدالزماں سعیدی،سمیت دیگر شخصیات اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر