ملتان میں شٹ ڈاؤن کے نام پر بجلی کی طویل بندش،صارفین سراپا احتجاج

ملتان میں شٹ ڈاؤن کے نام پر بجلی کی طویل بندش،صارفین سراپا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (سٹاف رپورٹر ) ملتان میں بجلی کی بندش کا سلسلہ نہ رک سکا ۔ میپکو کا ملتان شہر کو لوڈشیڈنگ فری قرار دینے کا دعویٰ دھرا کا دھرا رہ گیا۔ملتان کے متعدد علاقوں میں شٹ ڈاؤن کے نام پر بجلی(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )
کی طویل بندش کی گئی۔ صارفین سراپا احتجاج بن گئے۔ تفصیل کے مطابق میپکو نے ملتان شہر کو لوڈشیڈنگ فری قرار دینے کا اعلان کیا تھا مگرملتان سمیت میپکو ریجن میں بجلی کا بحران جاری ہے ۔ وولٹیج کی کمی اور ٹرپنگ کا بھی تاحال خاتمہ نہیں ہو سکا ۔ میپکو کے حکام محض دعوے کررہے ہیں لیکن عملی اقدامات دیکھنے میں نہیں آئے۔ اب صورتحال یہ ہے کہ ملتان شہر کو لوڈشیڈنگ فری قرار دینے کا اعلان کیا گیا ہے مگر لائنوں کی مرمت و بحالی کے نام پر کئی کئی گھنٹے بجلی بند کی جارہی ہے جس کے باعث صارفین اذیت میں مبتلا ہیں ۔ شٹ ڈاؤن کے نام پر نظام زندگی مفلوج کر دیا جاتا ہے جبکہ فنی خرابی کے باعث بجلی بند ہو جائے تو کئی کئی گھنٹے خرابی دور نہیں کی جاتی ۔ صارفین احتجاج کرتے ہیں جبکہ میپکو کے سب ڈویژنل افسران ان کا فون سننا ہی گوارا نہیں کرتے ۔ گزشتہ روز بھی ملتان شہر کے مختلف علاقے منگل کی سہ پہر گھنٹوں بجلی سے محروم رہے۔ گرڈ سسٹم آپریشن کے مطابق میپکو کے آپریشنل ونگ نے کھمبوں کی تبدیلی اور شفٹنگ سمیت مختلف کاموں کیلئے شٹ ڈاؤن لیا اور کنسٹرکشن کی ٹیموں نے کام کیا جس کی وجہ سے مختلف علاقے تین سے چار گھنٹے تک بجلی سے محروم رہے۔ منظورآباد، اسلام نگر، گھی ملز فیڈرز بند رہے۔ نیوملتان اور دیگر علاقے تین سے چار گھنٹے تک بجلی سے محروم رہے۔