حضرت شاہ ہمدان امنِ عالم کے داعی تھے،ڈاکٹر غضنفر مہدی

حضرت شاہ ہمدان امنِ عالم کے داعی تھے،ڈاکٹر غضنفر مہدی

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)دنیائے اسلام کے عظیم صوفی ومفکرحضرت امیرکبیرسیدعلی ہمدانی المعروف حضرت شاہ ہمدان کی یوم وفات کے سلسلے میں انٹرنیشنل شاہ ہمدان ایسوسی ایشن کے زیراہتمام حضرت شاہ ہمدان قومی کانفرنس راولپنڈی آرٹس کونسل میں منعقدہوئی جس کی صدارت ممتازسکالراور انٹرنیشنل شاہ ہمدان ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹرغضنفرمہدی نے کی۔انھوں نے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت شاہ ہمدان امنِ عالم کے داعی تھے۔ان کی آمدسے وادی کشمیرمیں قتل وغارت کا خاتمہ ہوا اورصنعت وحرفت کادوردورہ ہوا۔ملک کے نامورمورخ پروفیسرڈاکٹرریاض احمد نے کہا کہ حضرت شاہ ہمدان پاکستان اوروسط ایشیا کے درمیان گہرا تعلق ہے۔انھوں نے کہا کہ 1995 میں اس ادارے کے زیراہتمام (کولاب) تاجکستان میں عالمی کانفرنس منعقدہوئی اوردرگاہ عالیہ کی خانقاہ کی تعمیر کا آغازکیا۔سیدغضنفرمہدی ہمدانی حضرت شاہ ہمدان کے فرامین کی خطاطی پرکہا کہ انھوں نے جنوبی ایشیا میں کہیں خطاطی کی ابتدا کی۔ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ساغرعباس ہمدانی نے کہا کہ کشمیراوروسطی ایشیا میں دہشت گردی اورفرقہ واریت کے کاتمے کے لیے شاہ ہمدان کی تعلیمات کوفروغ دیا جائے۔انھوں نے کہا کہ وزارت ثقافتی ورثہ 29 اگست کوشاہ ہمدان اور31 اگست کوشاہ مرادکی یادمنانا چاہیے۔تقریب سے سیدقمرعباس ہمدانی،علامہ عظمت سلطان،مولانا ظہیرہاشمی، میجرغلام محمد،مرزاعبدالرشید،محمدنعیم اوردیگردانشوروں نے خطاب کیا۔

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر