بجلی بحران کیساتھ گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ‘ صارفین اذیت میں مبتلا

بجلی بحران کیساتھ گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ‘ صارفین اذیت میں مبتلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان، شادن لُنڈ(سٹاف رپورٹر، نامہ نگار) بجلی کے ساتھ گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے صارفین اذیت میں مبتلا ہیں ملتان سے سٹاف رپورٹر کیمطابق بجلی کے بحران کے ساتھ سوئی گیس(بقیہ نمبر49صفحہ12پر )
لوڈشیڈنگ نے صارفین کو بے حال کر دیا ۔ خواتین کو ناشتہ کی تیاری میں شدید مشکلات درپیش ہیں ۔صارفین سراپا احتجاج بن گئے ملتان میں منظور آباد ‘کرم پورہ‘شریف پورہ‘ اسلام آباد ‘ سمن آباد‘ رائٹرز کالونی ‘کچی سرائے سمیت مختلف علاقوں میں صبح 5بجے سے لے کر 9بجے تک گیس نہیں ہوتی ۔ اس کے علاوہ رات 8بجے کے بعد بھی گیس کسی بھی وقت بند ہو جاتی ہے۔اس صورتحال میں خواتین کے لئے صبح ناشتہ کی تیاری محال ہو گئی ہے اور وہ گیس سلنڈر استعمال کرنے اور لکڑیاں جلانے پر مجبور ہو گئی ہیں جس کے بھاری اخراجات کے باعث وہ شدید پریشان ہیں ۔صارفین نے اعلی ٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صورتحال کا نوٹس لیں اور گیس لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات دلائیں ۔ شادن لُنڈ سے نامہ نگار کیمطابق شادن لُنڈ میں گیس کی لو ڈ شیڈ نگ نے شہر یو ں کو اذ یت میں مبتلا کر کے رکھ دیا ہے لو ڈ شیڈ نگ کا دو را نیہ 18 گھنٹو ں پر محیط ہو تا ہے اتنی زیا دہ لو ڈ شیڈ نگ نے جہا ں رو ز مر ہ زند گی کو ڈسٹر ب کر کے رکھ دیاہے وہا ں پر گھر یلو خوا تین کو بہت زیا دہ مشکلا ت کا سا منا ہے صبح کے و قت بچے بغیر نا شتا کئے سکو ل جا نے پر مجبو ر ہیں اہلیا ن علا قہ محمدرفیق، جا وید اقبال، محمد علی، کر یم بخش، محمد عر فان، کلیم اللہ، ذکا ء اللہ، ثنا اللہ، طفیل حسن، محمد لقما ن ، سعید احمد، محمد بشیرو دیگر نے شد ید احتجا ج کر تے ہو ئے مطا لبہ کیا کہ گیس کی لو ڈ شیڈ نگ کا دو را نیہ ختم کیا جا ئے ور نہ انڈ س ہا ئی وے بلا ک کر کے شد ید احتجا ج کیا جا ئے گا۔