دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مختلف مقدمات کی سماعت ملتوی

دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مختلف مقدمات کی سماعت ملتوی

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت کے جج آصف مجید اعوان نے دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مختلف مقدمات کی سماعت ملتوی کر دی جبکہ 1ملزم کے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ عدالت نے تھانہ گوجرخان کے قتل کیس میں ملزم رمضان کے خلاف سماعت 8ستمبر،سی ٹی ڈی کے قتل کیس میں ملزم جواد کے خلاف سماعت 8 ستمبر ،تھانہ صدر اٹک کے قتل کیس میں ملزم پرویز کے خلاف سماعت 13 ستمبر ،سی ٹی ڈی کے بارود کیس میں ملزم شہزاد کے خلاف سماعت 19 ستمبر ، تھانہ مری کے قتل کیس میں ملزم نواز کے خلاف سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کر دی جبکہ سی ٹی ڈی کے دھماکہ خیز مواد کیس میں بحث مکمل ہونے پر ملزم طاہر عرف ابوجندل کے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا اور سماعت آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کر دی ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر