حنیف عباسی کی عمران خان کیخلاف دائر ہرجانے کے دعویٰ کی سماعت16 ستمبر تک ملتوی

حنیف عباسی کی عمران خان کیخلاف دائر ہرجانے کے دعویٰ کی سماعت16 ستمبر تک ملتوی

راولپنڈی(نیوز رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد سجاد حسین نے مسلم لیگ(ن) کے رہنماء اور چیئر مین میٹرو بس سروس حنیف عباسی کی طرف سے دائر پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے خلاف ہرجانے کے دعویٰ کی سماعت16 ستمبر تک ملتوی کر دی۔عدالت میں عمران خان اور حنیف عباسی کے وکلا پیش نہیں ہوئے جس پر کوئی کاروائی نہیں کی جا سکی حنیف عباسی نے دعویٰ میں موقف اختیار کیا تھا کہ عمران خان نے دھرنے کے دوران ان پر منشیات فروشی کا الزام لگایا جس سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر