مظفرآباد،نیشنل ہیلتھ پروگرام کے حوالے سے خصوصی اجلاس ، پولیومہم پراظہار اطمینان

مظفرآباد،نیشنل ہیلتھ پروگرام کے حوالے سے خصوصی اجلاس ، پولیومہم پراظہار ...

مظفرآباد (بیورورپورٹ )وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی زیر صدارت نیشنل ہیلتھ پروگرام کے حوالے سے خصوصی اجلاس،چیف سیکرٹری ،پرنسپل سیکرٹری ،سیکرٹری مالیات ،سیکرٹری صحت ،ڈی جی صحت و دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میں لیڈیز ہیلتھ ورکرز کو تنخواہوں کی ادائیگی اور پروگرام کے مستقبل کے حوالے سے تفصیلی غور و غوض کیا گیا اجلاس میں آزادکشمیر بھر میں پولیو کے حوالے سے چلائی جانے والی مہم پر اطمینان کا اظہار کیا گیا وزیراعظم آزادکشمیر نے آزادکشمیر کے اندر پولیو کے خاتمے اور اس حوالے سے شعور کی بیداری میں اہم کردار ادا کرنے پر محکمہ صحت بالخصوص لیڈیز ہیلتھ ورکرز کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسائل کے حل بالخصوص تنخواہوں کی ادائیگی کا معاملہ جلد یکسو کیا جائے گا اور اس حوالے سے چیف سیکرٹری ،سیکرٹری مالیات کو ہدایت کی کہ اس معاملے کو وفاقی سطح پر حل کرنے کے حوالے سے بات کر کے انہیں رپورٹ دیں ۔

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر