آئندہ الیکشن میں کرپٹ سیاستدانوں کا قلع قمع ہوجائیگا‘ نتاشہ دولتانہ

آئندہ الیکشن میں کرپٹ سیاستدانوں کا قلع قمع ہوجائیگا‘ نتاشہ دولتانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وہاڑی(بیورو رپورٹ+نا مہ نگار)جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب پاکستان پیپلز پارٹی نتاشہ دولتانہ نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کے عدالت سے باعزت بری ہونے کا فیصلہ حق(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )
اور سچ پر مبنی ہے مگر مخالفین کو سچائی ہضم نہیں ہورہی آئندہ الیکشن میں کرپٹ سیاستدانوں کا قلع قمع ہوجائے گا پاکستان کی عوام سیاسی طور پر باشعور ہے با شعور عوام کرپشن کرنے والوں کو کبھی ووٹ نہیں دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے نیب میں پیش نہ ہوکر خود کو مسائل سے دو چار کرلیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی قائد بلاول بھٹو کی قیادت میں الیکشن کی بھرپور تیاریاں کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو پیپلز پارٹی کا گڑھ بنانے کیلئے تمام کارکنان متحد ہو کر محنت کر یں اور گھر گھر جاکر قائد بلاول بھٹو کا پیغام پہنچائیں انشا ء اللہ آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی تمام سیاسی جماعتوں کو شکست سے دوچار کرکے محترمہ بے نظیر بھٹو کے عوامی خدمت کے مشن کو آگے بڑھائے گی۔
نتاشہ دولتانہ