چوہدری محمد عظیم تحریک انصاف گوجرخان کا قیمتی اثاثہ ہیں،عظمت مغل

چوہدری محمد عظیم تحریک انصاف گوجرخان کا قیمتی اثاثہ ہیں،عظمت مغل

گوجرخان (تحصیل رپورٹر)تحریک انصاف گوجرخان کے سیکرٹری انفارمیشن عظمت مغل نے اپنے بیان میں کہاہے کہ سابق ٹاؤن ناظم چوہدری محمد عظیم تحریک انصاف کا قیمتی اثاثہ ہیں تحریک انصاف کو گوجرخان میں مضبوط بنیادوں پر ازسرنو استوار کرنے میں ان کی بے پناہ محنت اور لگن شامل ہے جس کے باعث وہ پی ٹی آئی کے کارکنوں میں نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ عام انتخابات کے بعد جب گوجرخان میں پی ٹی آئی کو بے یارومددگارچھوڑ دیا گیا اور تحریک انصاف کا نام لینے والا بھی کوئی نہ رہا تو چوہدری محمدعظیم ہی وہ شخصیت ہیں جنہوں نے پی ٹی آئی کے بے یارومددگار کارکنوں کو دوبارہ ایک پلیٹ فارم پرمتحد کر کے ان میں ایک نیا جوش وولولہ پیدا کیاانہوں نے کہا کہ چوہدری محمد عظیم نے گزشتہ چار سالوں میں تحصیل بھر میں جلسے جلوس اور ممبر سازی کر کے تحریک انصاف کو گوجرخان میں مضبوط بنیادوں پر کھڑا کردیا ہے انہوں نے کہا کہ فلاحی اورسماجی خدمات کی بدولت وہ تحصیل بھر کی عوام میں نہایت عزت واحترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں مضبوط سیاسی بیک گراؤنڈ اور تحصیل بھر میں اثر و رسوخ کے باعث چوہدری محمد عظیم تحریک انصاف کے مضبوط ترین امیدوار کے طور پر جانے اور پہچانے جاتے ہیں چوہدری محمد عظیم کو این اے51کاٹکٹ ملنے کی صورت میں تحریک انصاف نہ صرف این اے 51سے بھرپور کامیابی حاصل کرے گی بلکہ پی پی تھری اور پی پی فور سے بھی تحریک انصاف کی کامیابی یقینی ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...