ریڈو نے قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کیلئے انتظامات مکمل کرلیے

ریڈو نے قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کیلئے انتظامات مکمل کرلیے

راولپنڈی( جنرل رپورٹر) رفاعی و طبی خدمات سرانجام دینے والے ادارے راولپنڈی آئی ڈونرز آرگنازیشن (ریڈو) نے عید قربان کے موقع پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لیئے انتظامات مکمل کر لیئے ہیں. سیکرٹری جنرل ریڈو ہارون رشید نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آنکھوں اور گردے کے مستحق مریضوں کے مفت علاج کے لیئے قربانی کے جانوروں کی کھالوں کے عطیات ریڈو میں جمع کرائیں . انہو ں نے کہا کہ قربانی کی کھالوں سے حاصل ہونے والی آمدن ان غریب 249 نادار اور مستحق مریضوں کے علاج معالجے اور ادویات پر خرچ کی جائے گی جو غربت و افلاس کے باعث علاج کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے . ہارون رشید نے کہا کہ قربانی کی کھالوں کے لیئے ریڈو انتظامیہ اور اراکین سے رابطہ کیا جا سکتا ہے .

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...