پنجاب فوڈ اتھارٹی ملتان ٹیم کے چھاپے‘ متعدد سوڈا واٹر فیکٹریاں سربمہر

پنجاب فوڈ اتھارٹی ملتان ٹیم کے چھاپے‘ متعدد سوڈا واٹر فیکٹریاں سربمہر

ملتان(وقائع نگار )پنجاب فوڈ اتھارٹی ملتان کی ٹیم نے کے گرد ونواح میں کاروائیاں کر تے ہوئے گلبرگ کالونی معصوم شاہ روڈ پر واقع بسم اللہ سوڈا واٹر مینو فیکچرنگ یونٹ ،غفار سوڈا واٹر(بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

مینو فیکچرنگ یونٹ کو بوتلیں دھونے کا ٹھیک انتظامات نہ ہونے، ٹوٹے فرش،پروسیسنگ ایریامیں مکڑیوں کے جالے لگے ہونے،دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے،کھانے کی اشیاء ڈھکی ہوئی نہ ہونے، مصنوعی میٹھے کے استعمال،گندے اور بدبودار ماحول کی وجہ سے سربمہر کر دیا گیا۔ انڈسٹریل اسٹیٹ فیز2-پلاٹ نمبر 134-137میں واقع اے این سی فوڈزگورمے مینوفیکچرنگ یونٹ، اندرون ملتانی بازار شجاع آباد میں واقع حاجی غلام قاسم فالودہ شاپ،بیرون چوطاقہ گیٹ شجا ع آباد میں واقع رئیس سوئٹس، جلال پور روڈ شجا ع آباد پر واقع ندیم سوئیٹس،بلال مسجدکے قریب واقع حبیب ڈھابہ، کو دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے،کھانے کی اشیاء ڈھکی ہوئی نہ ہونے،کچردان کے کھلاہونے،پروڈکشن ایریامیں مکھیوں،حشرات کی موجودگی،گندے فریزرز ،ٹوٹے فرش،پروسیسنگ ایریامیں مکڑیوں کے جالے لگے ہونے،گندے اور بدبودارماحول کی وجہ سے بھاری تعداد میں جرمانے کیے گئے۔مزیدکاروائیاں کرتے ہوئے جلال پور روڈ شجا ع آباد پر رحمت بیکرز،ملک انور گورمے ڈسٹری بیوٹر،زین ٹریڈرز،بستی وزیر آباد بہاولپور روڈ پر واقع شیخ کریانہ سٹور،صدیق کریانہ سٹوراینڈ ڈرنک کارنر،بھٹی ٹی سٹال،بیرون ملتان گیٹ شجا ع آباد پر واقع بھٹہ کریانہ سٹور،اشفاق کریانہ سٹور،مزمل سموسہ کارنر،سبحان عتیق کریانہ سٹور،شیخ عامر سپر سٹوراور نشتر روڈ پرواقع حق نواز ہوٹل،جاوید ناشتہ پوائنٹ،لاثانی ہوٹل،نیولاثانی ٹی سٹال،کوئٹہ لالہ جی ہوٹل،کمبوہ ہوٹل،کو حشرات کی روک تھام کے لیے کوئی انتظامات نہ ہونے،ورکرز کی ذاتی صفائی غیر تسلی بخش ہونے کی وجہ سے بہتری کے احکامات جاری کیے گئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...