کوٹ ادو،دوران ڈکیتی مزاحمت پرڈاکوؤں کی فائرنگ،وین ڈرائیور قتل

کوٹ ادو،دوران ڈکیتی مزاحمت پرڈاکوؤں کی فائرنگ،وین ڈرائیور قتل

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)3موٹرسائیکلوں پر سوار6مسلح ڈاکوؤں نے مزاحمت پرکیری وین کے ڈرائیور کو فائرنگ کرکے مارڈالا۔ڈی پی او اور دیگر پولیس افسران موقع پر پہنچ (بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

گئے ۔اس واردات سے پہلے ڈاکوؤں نے شوگر ملز روڈ پر موبائل فون چھیننے کی واردات کی ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ شب ملتان کا رہائشی محمد سلیم ڈرائیور جو آٹو پارٹس کے سیل مین کے ہمراہ دکانوں پر سپلائی کرنے آیا تھا۔سیل مین کے ہمراہ واپس ملتان گھر جارہا تھا کہ جب وہ سلطان کالونی کراس کرکے لنگر سرائے روڈ پر جارہے تھے کہ 3موٹرسائیکلوں پر سوار6مسلح ڈاکوؤں نے کیری وین ڈبہ نمبرLG166کو چھیننے کی کوشش کی۔مزاحمت پر فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا ۔اورڈاکو موقع سے فرار ہوگئے۔اطلاع ملنے پر ڈی پی او مظفرگڑھ اویس ملک دیگرافسران اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔بتایا گیا ہے کہ اس واردات سے کچھ دیر قبل ہنڈا 125پر سوار ڈاکوؤں نے ایک راہگیر سے موبائل فون بھی چھینا تھا۔ جسکی تلاش میں پولیس چوکی سلطان کالونی مصروف تھی کہ اسکے بعد ڈاکوؤں نے دوسری واردات کی۔اس بارے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ جس جگہ کیری چھیننے کی واردات اور مزاحمت پر ڈرائیور کو قتل کیا وہ تھانہ سناواں اور تھانہ صدر مظفرگڑھ کی باؤنڈری ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...