انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت ،فیکٹری کوآگ لگانے سمیت دیگر مقدمات کی سماعت ملتوی

انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت ،فیکٹری کوآگ لگانے سمیت دیگر مقدمات کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت کے جج محمد اصغر خان نے جہلم میں فیکٹری کوآگ لگانے سمیت دیگر مقدمات کی سماعت ملتوی کردی ۔عدالت نے ملزمان شمیم اختر وغیرہ کے خلاف جہلم میں قادیانیوں کی فیکٹری کو آگ لگانے کے مقدمے کی سماعت 14 ستمبر،سی ٹی ڈی کے بارود کیس میں ملزم دانیال کے خلاف سماعت 14 ستمبر ،شہزاد افضل کے خلاف بارود کیس کی سماعت 14 ستمبر ،صدر حسن ابدال کے اغواء برائے تاوان کیس میں ملزم حبیب اللہ کے خلاف سماعت 12 ستمبر ،سی ٹی ڈی کے بارود کیس میں ملزم اظہر جیلانی کے خلاف 1 گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت 14 ستمبر جبکہ سی ٹی ڈی کے ہی دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملزم عرفان پر فرد جرم عائد کر دی جس نے صحت جرم سے انکار کر دیا عدالت نے استغاثہ کی شہادت طلب کرتے ہوئے 12 ستمبر کیلئے نوٹس جاری کر دیے ہیں ۔