ملتان میں ڈاکوؤں ،چوروں کا راج،مزید درجنوں وارداتیں،شہری لُٹتے رہے

ملتان میں ڈاکوؤں ،چوروں کا راج،مزید درجنوں وارداتیں،شہری لُٹتے رہے

ملتان(وقائع نگار)ملتان میں دن چڑھتے ہی داکو سرگرم ہوگئے ۔ڈکیتی کے مختلف واقعات میں شہری موٹرسائیکل اور ہزاروں روپے نقدی سے محروم ہوگئے ۔بتایا جاتا ہے تھانہ پرانی(بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

. کوتوالی کے علاقے میں حضوری باغ روڈ سے 2نامعلوم موٹرسائیکل کمبل سوار نے اسلحہ کے زور پر محمد شہزاد سے موٹرسائیکل نمبر این ڈبلیو539چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں دو نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر محمد علی سے موٹرسائیکل نمبر5964اسلحہ کے زور پر چھین لیں۔تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں دونامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر محمد ساجد سے 25ہزار چھین لیے۔تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ میں این ایل سی بائی پاس پر راجپوت ٹریولز پر 2نامعلوم افراد اسلحہ کے زور پر آفس کے کیش باکس سے زبردستی 10ہزار نکال لیے ہیں۔الپہ پولیس کے علاقہ متی تل روڈ پر 3ڈاکوؤں نے محمد جعفر سے اسلحہ کے زور پر 8ہزارروپے اور موبائل چھین لیا۔گلگشت پولیس کے علاقہ بہادورپور میں3ڈاکو جاوید اقبال کی دکان میں داخل ہوئے اور وہاں پر موجود افراد کو یرغمال بناکر23ہزار روپے چھین کر فرارہوگئے۔بی زیڈ سے محمد شفیع کی کار،دہلی گیٹ سے محمد الطاف کا 25ہزار مالیت کا موبائل ،لوہاری گیٹ میں حمزہ کشف کے والد کے 70ہزار روپے اور کاغذات،سیتل ماڑی میں حقنواز کے گھر سے ایک لاکھ 80ہزار مالیت کے جانور،سلیم اقبال کے گھر سے نقدی طلائی زیورات اور بکری،شاہ رکن عالم سے محمد زبیر،شاہد نواز اور چہلیک سے محمد فہیم کی موٹرسائیکلیں،صدر میں لیاقت علی کے گھر سے موبائل نقدی 13ہزار روپے،الپہ میں عابد حسین کے گھر سے ایک لاکھ61ہزار مالیت کے طلائی زیور،نقدی ودیگر سامان ممتاز آباد میں صفدر کی ورکشاپ سے نقدی 87ہزار روپے اور 2موبائل،چہلیک میں راشد کی نقدی موبائل 28ہزار 5سو روپے،محمد ندیم کی کپڑے کی دکان کے تالے توڑ کر 20لاکھ ایک ہزار روپے،مخدوم رشید میں سلمان کی 30ہزار مالیت کی بکری ،بستی ملوک سے یٰسین کا موٹرسائیکل،صدرشجاعباد سے ریاض کی 50ہزار مالیت کی 2بکریاں نامعلوم ملزمان چوری کرکے لے گئے۔ممتاز آباد پولیس کے علاقہ ہیڈ نوبہار کے قریب 2نامعلوم افراد نے توقیر احمد سے جھپٹہ مار کر 18ہزار مالیت کا موبائل چھین لیا۔صدرپولیس کے علاقہ میں 3ڈاکوؤں محسن سلیم سے موبائل نقدی38ہزارروپے چھین لیے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...