چکوال:جعلی پیر گرفتار،تفتیش شروع

چکوال:جعلی پیر گرفتار،تفتیش شروع

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) قصبہ ڈھوک کمال تھانہ ڈھڈیال کے علاقے میں جعلی پیر کو گرفتار کر لیا گیا۔ لطیف ولد محمد اشرف سکنہ ڈھوک کمال نے درخواست دی کہ اس کی بیٹی فرزانہ بی بی کو سرمیں درد رہتا تھا جس کو کسی نے بتایا کہ شیر گل نامی شخص دم کرتا ہے جس کے پاس اس کی بیٹی اپنے بیٹے کے ہمراہ گئی اور پیر نے اس سے دس ہزار روپے مانگا تو اس کی بیٹی نے چار سو روپے دے کر دم کرایا جس کی وجہ سے اس کی بیٹی طبیعت زیادہ خراب ہوگئی، جعلی پیر نے اس کے ساتھ فراڈ کیا۔ اے ایس آئی امین اختر نے جعلی پیر کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...