مری، ریسکیو 1122 نے عیدالاضحی پر خصوصی پلان تشکیل دیدیا

مری، ریسکیو 1122 نے عیدالاضحی پر خصوصی پلان تشکیل دیدیا

مری (خبر نگار) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری نے عیدالاضحی کے موقع پر خصوصی پلان تشکیل دے دیا ۔ مری میں 11 مقامات پر ہنگامی امداد کے مراکز قائم کئے ہیں۔ انچارج ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 مری کامران رشید نے اپنے تمام عملے یکم ستمبر سے4ستمبر تک24گھنٹے ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیاہے۔تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے فوری طور پر نمٹا جاسکے۔ پلان کے مطابق مری شہر بھر میں 11 مقامات پر ہنگامی امداد کے مراکز قائم کئے ہیں۔جن میں ایمرجنسی سروس اکیڈمی لارنس کالج روڈمری، چھرہ پانی، سترہ میل اسٹیشن، ،جھیکا گلی،کھجٹ ایکسپریس وے مری،کالی مٹی ایبٹ آباد روڈ , مسیاڑی چوک ایکسپریس وے، علیوٹ، سالگراں جی ٹی روڈ، نیومری اور کوٹلی ستیاں شامل ہیں۔انچارج ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 مری نے تمام اسٹیشن انچارجز اور عملے کو عیدالاضحی کے مواقع پر 24 گھنٹے الرٹ رہنے کا حکم جاری کردیاہے۔انچارج ایمرجنسی آفیسرمری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہیلپ لائن 1122 پر رابط کریں اور ریسکیو 1122 کے عملے سے تعاون کریں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر