ریڈ فاؤنڈیشن بوائز کالج گڑھی دوپٹہ، پرنسپل کی معطلی پر طلبا ء کااحتجاجی مظاہرہ

ریڈ فاؤنڈیشن بوائز کالج گڑھی دوپٹہ، پرنسپل کی معطلی پر طلبا ء کااحتجاجی ...

مظفرآباد(بیورورپورٹ) ریڈ فاؤنڈیشن بوائز سائنس کالج گڑھی دوپٹہ میں پرنسپل کی معطلی پر سیکڑوں طلباء احتجاجی مظاہرہ ،ریڈ فاؤنڈیشن بوائز سائنس کالج گڑھی دوپٹہ میں زیر تعلیم سیکڑوں طلباء نے کلاسز کا بائیکاٹ کر تے ہوئے معطل پرنسپل راشد مغل کے حق میں اور ریڈ فاؤنڈیشن کی انتظامیہ کی ہٹ دھرمیوں کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔ ادارہ میں زیر تعلیم طلباء جلوس کی شکل میں پل بازار گڑھی دوپٹہ پہنچ گئے جہاں 2 گھنٹے سے زائد کے احتجاج کے بعد ریڈ فاؤنڈیشن انتظامیہ کو 1 دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے پرنسپل کو فی الفور بحال کر نے کا مطالبہ کر دیا ۔ ریڈ فاؤنڈیشن بوائز سائنس کالج گڑھی دوپٹہ کے احتجاجی طلبا ء اور گڑھی دوپٹہ انتظامیہ و پولیس کے درمیان مذاکرات ،نائب تحصیلدار گڑھی دوپٹہ سید ضمیر شاہ اور ایڈیشنل ایس ایچ او سید آزاد شاہ کی معطل پرنسپل کو فی الفور اپنی سیٹ پر بحال کر نے کی یقین دہانی کے بعد طلباء جلوس کی شکل میں دوبارہ کالج پہنچے جس کے بعد نائب تحصیلدار گڑھی دوپٹہ نے معطل پرنسپل کو اپنی سیٹ پر بٹھاتے ہوئے بحالی کا اعلان کیا ۔ احتجاجی طلباء کا ریڈ فاؤنڈیشن انتظامیہ کے خلاف اور معطل پرنسپل اور پولیس انتظامیہ کے حق میں نعرہ بازی ۔ طلباء کے احتجاجی مظاہرے میں والدین کی کثیر تعداد بھی گڑھی دوپٹہ پل بازار پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ریڈ فاؤنڈیشن بوائز سائنس کالج گڑھی دوپٹہ میں ریڈ فاؤنڈیشن انتظامیہ کی مفاداتی ہٹ دھرمیوں کے خلاف سیکڑوں طلباء نے معطل پرنسپل راشد مغل کے حق میں اپنی کلاسز کا بائیکاٹ کر تے ہوئے معطل پرنسپل کے حق میں اور ریڈ فاؤنڈیشن انتظامیہ کی منفی ہٹ دھرمیوں کے خلاف بھرپور منظم احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا گزشتہ روز علل صبح ہی ریڈ فاؤنڈیشن بوائز سائنس کالج گڑھی دوپٹہ میں سیکڑوں طلباء نے معطل پرنسپل کے حق میں کلاسز کا بائیکاٹ کر تے ہوئے احتجاج کی شکل اختیار کر لی بعد ازاں سیکڑوں طلباء نے جلوس کی صورت میں پل بازار گڑھی دوپٹہ پہنچ کر 2 گھنٹے سے زائد بھرپور احتجاج کیا ۔ احتجاج میں اظہار خیال کر تے ہوئے صدر انجمن تاجران پل بازار اشتیاق برکت اعوان،تاجر رہنماء وقار اعوان، سید عامر کاظمی، نسیم کھوکھر، فیاض مغل، خانی زمان خان ،رختاج اعوان ،جلال نصیر ،شکیل احمد ،ادیب اعوان ،رانا سجاد، عامر مجید ،تاجر رہنماء معظم علی و دیگر نے ریڈ فاؤنڈیشن انتظامیہ کی ہٹ دھرمیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر ایک دن کے اندر معطل پرنسپل راشد مغل کو بحال نہ کیا گیا تو ادارہ ہذا میں سیکڑوں زیر تعلیم جملہ طلباء اپنی کلاسز کا بائیکاٹ کر تے ہوئے شاہراہ سرینگر پر دھرنا دیں گے ۔احتجاجی طلباء سے مذاکرات کر نے گڑھی دوپٹہ میں تعینات نائب تحصیلدار سید ضمیر شاہ ،ایڈیشنل ایس ایچ او سید آزاد شاہ اے ایس آئی اجمل عباسی ،تفتیشی افسر اقبال اعوان و دیگر موقع پر پہنچے اور طلباء سے مذاکرات کیے ۔طلباء نے موقف اختیار کیا کہ اس وقت تک یہاں سے نہیں جائیں گے اور احتجاج موخر نہیں کریں گے جب تک غیر قانونی طریقے اور جھوٹے الزامات کی آڑ میں معطل پرنسپل کو دوبارہ بحال نہیں کیا جاتا جس پر نائب تحصیلدار ضمیر شاہ نے معطل پرنسپل کی بحالی کا اعلان کر تے ہوئے طلباء کو دوبارہ ادارہ میں جانے کی اپیل کی جس پر سیکڑوں طلباء اپنے کالج پہنچے اور نائب تحصیلدار گڑھی دوپٹہ اور ایڈیشنل ایس ایچ او نے طلباء اور والدین کے پر اسرار مطالبے پر معطل پرنسپل راشد مغل کو اپنی سیٹ پر بٹھایا اس موقع پر کالج میں جمع طلباء نے نائب تحصیلدار سید ضمیر شاہ اور گڑھی دوپٹہ پولیس کے حق میں بھرپور نعرہ بازی کی والدین اور طلباء کی کثیر تعداد نے انتظامیہ سے مذاکرات میں باور کروایا کہ اگر ریڈ فاؤنڈیشن انتظامیہ اپنی ہٹ دھرمیوں سے باز نہ آئی والدین اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل کی خاطر راست اقدام پر مجبور ہونگے جس کی جملہ ذمہ داری ریڈ فاؤنڈیشن انتظامیہ پر عائد ہوگی ۔

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...