راولپنڈی میں مردوخواتین ووٹرزکی تعدادمیں دولاکھ کا فرق ہے،بختیارالملک

راولپنڈی میں مردوخواتین ووٹرزکی تعدادمیں دولاکھ کا فرق ہے،بختیارالملک

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ضلع راولپنڈی میں ہونے والی مردم شماری کے دوران دیہی علاقہ جات میں زیاد ہ تر خواتین کا شناختی کارڈ نہ ہونے باعث اندراج نہیں ہوسکا، یہی وجہ ہے کہ ضلع راولپنڈی میں مردوں اور خواتین ووٹرز کی تعداد میں دو لاکھ سے زائد کا فرق ہے ، الیکشن میں ووٹ کاسٹ کروانے کے لیے راولپنڈی سمیت ملک بھرکے تمام اضلاع میں خصوصی مہم شروع کردی ہے ، ضلع میں چھ لاکھ نئے ووٹر بنے ہیں ، نئے پولنگ اسٹیشن اور زیادہ پولنگ بوتھ بنانے پر غور کر رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشنر راولپنڈی ون بختیارالملک اور الیکشن کمیشنرراولپنڈی ٹونعیم احمد نے راولپنڈی پریس کلب میں میٹ دی پریس کے دوران کیا ہے،دو نو ں ضلعی الیکشن کمشنرز نے اعترا ف کیا ہے کہ راولپنڈی کے دور درا ز علا قو ں با لخصو ص کلر سیدا ں مری ،کو ٹلی ستیا ں میں خوا تین کو ووٹر لسٹو ں میں شا مل کر نے میں سخت مشکلا ت کا سا منا کر نا پڑ رہا ہے ،ان علا قو ں میں خوا تین کے ووٹ بنا نے پر خصوصی کا م کیا جا رہا ہے ،2013کے عا م انتخا با ت میں ضلع راولپنڈی کے رجسٹرڈ وو ٹرز چھبیس لا کھ سے زائد تھے یہ تعداد اب بڑھ کر 32لا کھ 47ہزا ر تک پہنچ گئی ہے ،2018کے عا م انتخا با ت میں اسی فیصد ٹرن آوٹ کے لئے کو ششیں جا ری ہیں ، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر 2018کے جنرل الیکشن کو صاف اور شفاف بنانے کیلئے کئی اہم اقدامات کئے ان میں اہم مسئلہ ووٹرز کو ووٹ کی اہمیت سے آگاہی اور ووٹ کاسٹ بڑھانے کیلئے عوام الناس کو اہم معلومات فراہم کی جا رہی ہیں اس ضمن میں آگاہی کیلئے الیکشن کمیشن نے گوگل میپ دیا ہے جس سے پولنگ سٹیشن سمیت ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے اہم معلومات فراہم کی گئی ہے نادرا کی طر ف سے اب ضلعی آفس مین ڈیسک قائم کیا گیا ہے تاکہ لسٹ میں کوئی غلطی نہ ہو اب عوام کو اندراج و درستگی بھی ضلعی آفس میں ہو گی عوام الناس زیادہ سے زیادہ ووٹ کاسٹ کریں تاکہ ٹرن آؤٹ بڑھایا جا سکے الیکن کمیشن نے اس سلسلے میں مزید اقدامات جن میں ووٹرز کی آگاہی اور ووٹ ڈالنے اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے تمام ضلعی آفس میں انتظامات کئے جا رہے ہیں عوام بلا تفریق ووٹ کا انداراج آسانی سے کروا سکتے ہین اس کیلئے ڈسٹرکٹ الیکشن آفس راولپنڈی سے فارم اے حاصل کرکے ووٹ بنوا سکتے ہیں جن لوگوں کے ووٹ کے اندراج غلطی یا نام کی غلطی ہو تو وہ بھی دفتر سے رجوع کر سکتے ہیں انھوں نے کہا کہ عوام کو چایئے کہ ووٹ کل نہیں آج اندراج کرئیں الیکشن میں اپناووٹ ضرور کاسٹ کریں یہ قومی فریضہ ہے اس کو ادا کرنا آپ پر لازم ہے اسی طرح الیکشن کمیشن این جی اوز اور یونین کونسل لیول پر عوام اور خاص طور پر خواتین کے ووٹ کے اندراج کیلئے دیہی علاقوں راولپنڈی کی تحصیلوں میں مہم چلائی جائے گی ،مردوں کی نسبت خواتین ووٹرز کی تعداد بہت کم ہے حالانکہ خواتین کی تعداد زیادہ ہے آنے والے الیکشن میں خواتین کی تعداد بڑھانے کیلئے آگاہی مہم شروع کر رہے ہیں انہوں نادرا حکام کی توجہ دلواتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں نادرا اپنے ٹیمیں ان دیہی علاقوں میں بھیجے اور خواتین کے شناختی کارڈ بنائے جائیں تاکہ وہ بھی جنرل الیکشن میں اپنا قومی فریضہ ادا کر سکیں ، ووٹرز کی سہولت کے لیے مزید پولنگ اسٹیشن اور پولنگ بوتھ بڑھانے پر غورکر رہے ہیں ، ووٹ الیکڑک مشین کے ذریعے کاسٹ ہوگایا پرانا طریقہ کار اختیار کیاجائے اس بارے ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا،انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ الیکشن کمیشن سے ووٹ کاسٹ بڑھانے اور آگاہی مہم میں ساتھ دیں تاکہ جنرل الیکشن میں جن لوگوں کے ووٹ نہیں بن سکے ان کو حق رائے دہی کا حق دلایا جائے۔

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر