بینظیر بھٹو قتل کیس،دوملزمان کے کونسل کی جانب سے بحث مکمل

بینظیر بھٹو قتل کیس،دوملزمان کے کونسل کی جانب سے بحث مکمل

راولپنڈی( نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت کے جج محمد اصغر خان نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں 2ملزمان کے کونسل کی جانب سے بحث مکمل ہونے کے بعد سماعت آج بدھ تک ملتوی کر دی ہے، گذشتہ روز عدالت نے بے نظیر قتل کیس کی سماعت شروع کی تو دو ملزمان رفاقت حسین اور شیر زمان کے وکیل ملک جواد خالد نے بحث شروع کی اور اپنے دلائل دیئے۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد سماعت آج تک ملتوی کر دی ہے، سماعت کے موقع پراسیکوٹر خواجہ امتیاز، ملک رفیق ایڈووکیٹ، جواد خالد ایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء۔ سابق سی پی او راولپنڈی سعود عزیز، سابق ایس پی راول ڈویژن خرم شہزادموجود تھے۔آج عدالت میں باقی ملزمان کے وکیل نصیر تنولی ایڈووکیٹ بحث کریں گے۔واضع رہے کہ 27دسمبر 2007ء کو لیاقت باغ کے مقام پر جلسہ عام سے خطاب کرکے بے نظیر بھٹو واپس جا رہی تھیں کہ لیاقت چوک میں خود کش دھماکہ ہو گیا جس میں محترمہ سمیت پیپلز پارٹی کے متعدد کارکن شہید اور زخمی ہو گئے تھے، جس کا مقدمہ تھانہ سٹی پولیس نے درج کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر