جماعت اسلامی اسلام آباد کا ہر یو نین کو نسل میں سیاسی کو نسل بنانے کا فیصلہ

جماعت اسلامی اسلام آباد کا ہر یو نین کو نسل میں سیاسی کو نسل بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد زبیر فارو ق خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اسلام آباد نے اسلام آباد کی ہر یو نین کو نسل میں سیاسی کو نسل بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس بلد یاتی نمائندوں، علماءء اکرام ، تاجر ، برادریوں کے سربراہ ،سیاسی سوجھ بوجھ رکھنے والوں سمیت معاشرے کے مثبت اور صا ف ستھرے کردار کے حا مل افرد کو شامل کیا جا ئے گا ۔ انھوں نے کہا یہ ان سیاسی کو نسلوں کے ممبران اپنی اپنی یونین کو نسل میں سیاسی معاملات کو لے کر چلیں گی ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی اسلام آباد کے نا ظمین یونین کو نسل کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر نائب امیر جماعت اسلامی اسلام آباد محمد کاشف چو ہدری ، معاص صدیقی ، سیکرٹری جنرل امیر عثمان بھی مو جو د تھے ۔زبیر فارو ق خان نے کہا جماعت اسلامی دو ہزار اٹھا رہ کے الیکشن میں ملک بھر میں بڑی کامیابی حا صل کر ے گی ،کیونکہ عوام نے بار بار منتخب ہو نے والے افرد کے ہاتھوں جو دکھ اُٹھا ئے ہیں جماعت اسلامی براسر اقتدار آکر عوام کے دکھوں اور محرمیوں کا ازالہ کرے گی ،انھوں نے کہا حا لیہ ملکی حا لات نے ثا بت کیا ہے کہ جماعت اسلامی اور اس کی قیادت ہی صا دق اور امین ہے جبکہ سابہ اور مو جو دہ حکمرانوں نے عوام کے دیے گئے مینڈیٹ کی توہین کی ہے ۔زبیر فارو ق خان نے کہا جماعت اسلامی پاکستان کا انقلابی منشور عوام کی بد حال زندگی بد لنے کی سیاسی کنجی ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر