ناقص مانیٹرنگ، جگہ جگہ نجی مویشی منڈیاں قائم، بھتہ خوری کا سلسلہ عروج پر

ناقص مانیٹرنگ، جگہ جگہ نجی مویشی منڈیاں قائم، بھتہ خوری کا سلسلہ عروج پر

ملتان ( سپیشل رپورٹر) عید الاضحی کوچندروز باقی ہیں۔ ملتان میں قربانی کے جانوروں کے سیلز پوائنٹس قائم کردیئے گئے ہیں مگر منڈیوں (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

.میں قربانی کے مہنگے جانور خریدنے کیلئے قوت خرید نہ ہونے سے گاہک غائب نظر آتے ہیں اور بیوپاری خریداروں کا انتظار کرنے لگے ہیں ۔ دوسری جانب ضلعی و میونسپل انتظامیہ کی ناقص مانیٹرنگ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پرائیوٹ افراد نے بھی جگہ جگہ سیلز پوائنٹس قائم کرنا شروع کردیئے ہیں جہاں بھتہ خوری کے ساتھ ساتھ سیکورٹی خدشات کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے ۔ جبکہ خریداروں کیلئے سہولیات نہ ہونے کے ساتھ ساتھ جگہ جگہ اوورچارجنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔اس ضمن میں عوامی و سماجی حلقوں نے حکومتی ارباب اختیار سے مذکورہ صورتحال بارے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...