فائرنگ سے نوجوان قتل، حادثات میں بچہ سمیت 3جاں بحق

فائرنگ سے نوجوان قتل، حادثات میں بچہ سمیت 3جاں بحق

ملتان،خانگڑھ دوئمہ،کلروالی(وقائع نگار+ نمائندہ پاکستان+نامہ نگار)مخالفین کی فائرنگ سے نوجوان کا قتل ،کرنٹ سے 2جاں بحق۔ڈیرہ غازیخان کا رہائشی 26سالہ ظہور احمد ولد امان اللہ کو سوموار کے روز مخالفین نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا جسکو تشویشناک حالت میں نشتر داخل کروادیا(بقیہ نمبر54صفحہ12پر )

گیا جہاں وہ گزشتہ روز دم توڑ گیا نشتر چوکی پولیس نے نعش کارروائی کے بعد متعلقہ پولیس کے حوالے کردی ہے۔خانگڑھ دوئمہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابقجامعہ مسجد فیضان مدینہ خانگڑھ دوئمہ کا خادم مسجد خلیل احمد شام 5بجے مسجد کی دیوار پر چڑھ کر بجلی کے تار ٹھیک کر رہا تھا کہ اچانک بجلی ننگی تار کو چھو جانے سے خلیل احمد موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسے واقعہ میں موضع کوٹلہ غلام شاہ کا رہائشی زوار حسین بجلی پر آٹا چکی چلا کر آٹا پیس رہا تھا کہ اچانک چکی میں کرنٹ آگیا اور زوار حسین کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔کلروالی سے نامہ نگار کے مطابق کلروالی کھو سیال والا کے رہائشی محمد شفیق کا سات سالہ بچہ کھیلتے ہوئے گھر کے ٹوٹے ہوئے دروازے پر چڑھ گیا اور وہاں سے گر کر شدید زخمی ہوگیا جسے ابتدائی طبعی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا اور دیکھتے ہی دیکھتے خوشیوں بھرا گھر ماتم کدہ بن گیا مرحوم کا نمازجنازہ ادا کر کے سپرد خاک کردیا ۔

حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...