مظفرآباد،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام 2 روزہ کتاب میلہ شروع ہو گیا

مظفرآباد،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام 2 روزہ کتاب میلہ شروع ہو ...

مظفرآباد(بیورورپورٹ)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام 2 روزہ کتاب میلہ شروع ہو گیا،وائس چانسلر جامعہ کشمیر،ریجنل ڈائریکٹر نے آکسفورڈ یونی ورسٹی پریس کے تعاون سے منعقدہ میلہ کا افتتاح کیا ،اس موقع پر پروفیسرز ،طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی کی جانب سے کتاب میلہ خوش آئند اقدام ہے ،آج کے دور میں ہماری نئی نسل کا کتاب سے رشتہ ٹوٹ چکا ہے ،جس کی وجہ سے ہم پستی کا شکار ہیں ،یہ کتاب میلہ یہاں کے نوجوانوں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ،انھوں نے کہا کہ یورپ میں دوران سفر بھی ہر شخص مطالعہ میں مگن ہوتا ہے ،انھوں نے بھی انفارمیشن ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھایا ہے مگر کتاب سے تعلق نہیں توڑا مگر ہم بدقسمتی سے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں کچھ زیادہ ہی کھو چکے ہیں ،انھوں نے اس موقع پر علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر کی خدمات کو سراہتے ہوئے یونی ورسٹی کے انفراسٹریکچر کی تعریف کی اور وائس چانسلر کو جامعہ کشمیر کے دورہ کی دعوت دی ،انھوں نے جامعہ کشمیر میں بھی اسی طرح پر کتاب میلہ کے انعقاد کا اعلان کیا اور علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی سے مزید تعاون پر زور دیا ،قبل ازیں ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی پروفیسر زبیر ساجد نے کتاب میلے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے مہمانوں کو خوش آمدید کہا ،تقریب سے پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج پروفیسر شوکت رسول پنڈت ،رخسانہ شفقت نے بھی خطاب کیا جب کہ معروف شاعر ناز مظفرآبادی نے کتاب کی اہمیت پر اپنا کلام بھی پیش کیا۔یاد رہے یہ کتاب میلہ آج بھی جاری رہے گا ،کتاب میلہ میں تاریخ ،لسانیات ،ادب سمیت مختلف موضوعات پر نایاب کتب دستیاب ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...