12ستمبر کو جماعت اسلامی کے احتساب مارچ کا گوجرخان میں شانداراستقبال کرینگے،راجہ جواد

12ستمبر کو جماعت اسلامی کے احتساب مارچ کا گوجرخان میں شانداراستقبال ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرخان (تحصیل رپورٹر)12ستمبر کو سراج الحق کی قیادت میں گوجرخان پہنچنے والے احتساب مارچ کا جی ٹی چوک پر شاندار استقبال کیا جائے گا تحصیل بھر کے کارکنوں کو متحرک کرنے کیلئے ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ محمد جواد کی صدارت میں جماعت اسلامی گوجرخان کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ذمہ داران نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ محمد جواد نے کہا کہ آئین پاکستان سے 62,63کی شق ختم کرنے کیلئے کرپٹ ٹولے نے اتحاد کر لیا ہے جبکہ اس شق کو کسی صورت ختم نہیں کرنے دیا جائے گاجماعت اسلامی اس کیخلاف عوامی رائے کے ذریعے رکاوٹ بنے گی کرپشن کے ناسور نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر کے رکھ دی ہیں انہوں نے کہا کہ 62,63پر صرف جماعت اسلامی کی قیادت پورا اترتی ہے سراج الحق کی قیادت میں احتساب مارچ کرپٹ اہلکاروں کو بے نقاب کرے گاجماعت اسلامی ملک میں حقیقی معنوں میں تبدیلی لائے گی بارہ ستمبر کو گوجرخان میں احتساب مارچ کاپرجوش استقبال کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی