میونسپل کمیٹی کوٹلی ستیاں کے نومنتخب چےئرمین کی تقریب حلف برداری

میونسپل کمیٹی کوٹلی ستیاں کے نومنتخب چےئرمین کی تقریب حلف برداری

مری (خبر نگار) میونسپل کمیٹی کوٹلی ستیاں کے نومنتخب چےئرمین اور وائس چےئرمین کی تقریب حلف برداری اے سی آفس اور دفتر بار ایسوسی ایشن کوٹلی ستیاں میں منعقد ہوئی جس میں نومنتخب چئیرمین الطاف حسین ستی ایڈووکیٹ اور وائس چئیرمین ڈاکٹر زراقبال ستی سے اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں چوہدری راشد نے حلف لیا تقریب میں کوٹلی ستیا ں کے ممبران میونسپل کمیٹی کے علاوہ مختلف سیاسی ، سماجی ،مذہبی اور صحافتی تنظیموں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں چوہدری راشد ،نومنتخب چئیرمین الطاف حسین ستی ایڈووکیٹ ،وائس چےئرمین ڈاکٹر زر اقبال ستی ودیگر نے معززین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوٹلی ستیاں کی تعمیر وترقی اور کوٹلی ستیاں کی عوام کو عزت ومقام دینا اولین ترجیحات ہوں گی کوٹلی ستیاں کی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے اس سے پہلے بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں اور آئندہ بھی کوٹلی ستیاں کی تعمیروترقی کیلئے دن رات ایک کریں گے اللہ تعالیٰ کے فضل سے وزیرِاعظم پاکستان ہمارے حلقہ سے ہیں میونسپل کمیٹی کے ممبران اور عوام کے تعاون سے جلد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کرکے بنیادی مسائل کو حل کروائیں گے نو منتخب چئیرمین الطاف حسین ستی ایڈووکیٹ اور وائس چئیرمین ڈاکٹر زراقبال ستی نے اپنے اپنے خطابات میں شرکاء تقریب کا شکریہ اد ا کرتے ہوئے کہا کہ تمام میونسپل کمیٹی کے ممبران کو ہاؤس میں عزت ومقام دیا جائے گا کوٹلی ستیاں کی تعمیروترقی کے حوالے سے تمام ممبران کی مشاورت اور تعاون سے چلیں گے جبکہ کوٹلی ستیاں کے سرکاری اداروں کوبھی علاقائی تعمیر وترقی میں شامل کرکے انھیں بھی عزت اور مقام سے نوازا جائے گا ۔ ممبران میونسپل کمیٹی نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس کو زندگی بھر نہیں بھلا پائیں گے اس موقع پر مرحوم کسان /ورکر ممبر عبادت احمد ستی کے لئے دعائے مغفرت کی گئی اس تقریب میں کثیر تعداد میں لیگی رہنماؤں اور ورکروں کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی جس کی وجہ سے تقریبِ حلف برداری ایک جلسہ کی صورت اختیار کرگئی ۔

 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر