راولپنڈی سے پی ٹی آئی نے ممبر سازی کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدیں

راولپنڈی سے پی ٹی آئی نے ممبر سازی کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدیں

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ضلع راولپنڈی سے تحریک انصاف نے ممبر سازی کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دیں، ضلعی صدرزاہد حسین کاظمی کی سر براہی میں ممبر سازی کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں ضلع ‘ تحصیل ‘ سٹی اور کینٹ کے عہدیداروں نے شرکت کی جس میں بھر پور طریقے سے ممبر سازی شروع کرنے کیلئے لائحہ عمل طے کیا گیاایک اجلاس 6ستمبر کو ضلعی دفتر میں طلب کیا گیا ہے جس میں 6ستمبرکے حوالے سے شہداء کے لئے قراآن خوانی اور تحریک انصاف کی ممبر سازی شروع کرنے کے لئے وارڈ یونین کونسل کی سطح پر منظم طریقے سے 7ستمبر سے ممبر سازی پورے ضلع میں شروع ہو جائیگی جس کی نگرانی خود ضلعی صدر زاہد حسین کاظمی کریں گے اور جو اہداف ضلعی صدر مقرر کرے گی اس کی تکمیل تک ممبر سازی شروع رہے گی ..اجلاس سے ضلعی جنرل سیکرٹری میجر انیس اور ضلعی کوارڈینیٹر و انفارمیشن سیکرٹری نے بھی اظہار کا خیال کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر