مظفرآباد میں پابندی کے باوجود ذی جوا دھڑلے سے جاری

مظفرآباد میں پابندی کے باوجود ذی جوا دھڑلے سے جاری

مظفرآباد(بیورورپورٹ)دارالحکومت میں پابندی کے باوجود ذی کاروبار دھڑلے سے جاری ،شہریوں سے ڈپٹی کمشنر سے فوری کارروائی کا مطالبہ کر دیا ،کچھ روز قبل عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر مظفرآبا د نے ذی جوا کے کاروبار پر دفعہ 144نافذ کیا تھا مگر اس کے باوجود شہر کے اکثر علاقوں میں یہ کاروبار عروج پر ہے ،انتظامیہ کی جانب سے چیکنگ کی جا رہی ہے اور نہ ہی کی قسم کی کارروائی ،دارالحکومت کے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر مسعود الرحمن سے مطالبہ کیا ہے کہ ذی جوا کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف جاندار آپریشن کیا جائے تاکہ عوام ایک ہی بار سکھ کا سانس لیں اور قانون کی حکمرانی قائم ہو کیوں کہ ضلعی انتظامیہ ہمیشہ دفعہ 144نافذ کرتی ہے مگر اس کے باوجود یہ کام جاری رہتا ہے جس سے قانون کی بھی جگ ہنسائی ہوتی ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر