الیکشن کمیشن کا 9کروڑ70لاکھ ووٹرزکی دوبارہ تصدیق کا منصوبہ

الیکشن کمیشن کا 9کروڑ70لاکھ ووٹرزکی دوبارہ تصدیق کا منصوبہ

اسلام اآباد(سید گلزار ساقی سے)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مردم شماری کے بعد ملک بھر کے شہروں اور دیہاتوں کے9کروڑ70لاکھ ووٹرز کی دوبارہ تصدیق کرنے کا منصوبہ بنا لیا، ٹیمیں ڈور ٹو ڈور ووٹرز کی تصدیق کرکے،ووٹرز لسٹوں کو اب ڈیٹ کرینگی۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں ہونے والی مردم شماری کے بعد آبادی میں اور ووٹرز میں اضافہ کو مد نظر رکھتے ہوئے ووٹرز لسٹوں شفاف بنانے کیلئے آئندہ انتخابات سے قبل مردم شماری کے مطابق ووٹرز میں اضافہ کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈوڑ ٹو ڈور ووٹرز کی تصدیق کر کے ووٹرز لسٹوں کو کمپیوٹرائزڈ کر کے اپ ڈیٹ کیا جائے گا معلوم ہوا ہے کہ ڈور ٹو ڈور تصدیق کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان خصوصی ٹیمیں تشکیل دے گی اور اسکے لئے محکمہ تعلیم سمیت دیگر محکموں کی خدمات حاصل جائیں معلوم ہوا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان 2018کے انتخابات کو انتہائی شفاف بنانے کیلئے اقدامات کرتے ہوئے ڈور ٹو ڈور تصدیق کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...